ہوم » نیوز » عالمی منظر

داعش کے آخری مضبوط گڑھ دیر الزور پرشامی فوج کا مکمل قبضہ ، تیل کی پیداوار کیلئے مشہور ہے یہ شہر

تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور شام کے مشرقی شہر دیر الزور کو داعش کے قبضے سےمکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 04, 2017 10:33 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
داعش کے آخری مضبوط گڑھ دیر الزور پرشامی فوج کا مکمل قبضہ ، تیل کی پیداوار کیلئے مشہور ہے یہ شہر
تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور شام کے مشرقی شہر دیر الزور کو داعش کے قبضے سےمکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے

دمشق : تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور شام کے مشرقی شہر دیر الزور کو داعش کے قبضے سےمکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے اور فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ داعش سے کنٹرول حاصل کرنے پر شام کے سرکاری ٹی وی چینل پر اعلان بھی کیا گیا جس میں کہا گیا کہ صدر بشار الاسد کی حمایت یافتہ فوج نے دیر الزور کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کرکے شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے 2014 میں دیرالزور پر قبضہ کرکے ہزاروں شہریوں کو محصور کردیا تھا اورعراق کی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ سے اس تنظیم کے جنگجو اس شہر کو سرحدی گزرگاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ عراقی شہر دیر الزور سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے شامی فوج کو اپنے اتحادیوں سمیت شیعہ ملیشیا کی بھی مدد حاصل رہی جو داعش کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں ۔ جب کہ اس کامیابی میں امریکی فوج اور ایران نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ روسی فضائی حملوں نے بھی بشارالاسد کی فوج کے لیے راہ ہموار کی ہے ۔

First published: Nov 04, 2017 10:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading