ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی حمایت یافتہ باغیوں نے شامی شہر دابق پر قبضہ کیا

استنبول۔ ترکی کی حمایت یافتہ باغیوں نے شامی شہر دابق کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے قبضے سے آزاد کرلیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 17, 2016 01:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی حمایت یافتہ باغیوں نے شامی شہر دابق پر قبضہ کیا
تصویر: اے ایف پی

استنبول۔  ترکی کی حمایت یافتہ باغیوں نے شامی شہر دابق کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے قبضے سے آزاد کرلیا ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولت كاوس اوغلو نے گزشتہ روز کہا کہ اپوزیشن گروپ نے داعش کے دہشت گردوں کو کھدیڑنے کے بعد دابق پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کے ترجمان نے آج بتایا کہ دابق پر کنٹرول کے بعد شامی سرحد کے نزدیک دہشت گردوں کے خلاف مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ترکی کی سرحد یں مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو جاتی ہیں۔


ترک -شام سرحد پر واقع دابق داعش کے لئے خاصی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ترکی کی سرحد سے صرف دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دابق کو اپنے کنٹرول میں لینا شامی باغیوں کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اگست سے ترکی نے اپنی سرحد سے ملحقہ علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے جارحانہ مہم چلا رکھی ہے۔

First published: Oct 17, 2016 01:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading