شام کے صدر بشارالاسد کو جانا ہی ہوگا:امریکہ

لندن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کو جانا ہوگا مگر وہ کب جائیں گے اس کا فیصلہ بات چیت سے ہوگا

Sep 19, 2015 09:07 PM IST | Updated on: Sep 19, 2015 09:07 PM IST
شام کے صدر بشارالاسد کو جانا ہی ہوگا:امریکہ

لندن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کو جانا ہوگا مگر وہ کب جائیں گے اس کا فیصلہ بات چیت سے ہوگا۔برطانوی خارجہ سکریٹری فلپ ہلیمنڈ کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے روس اور ایران سے کہا کہ وہ اسد کو بات چیت پر راضی کرنے کے لئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں چار سال سے جاری جنگ پر پناہ گزینوں کے بدترین بحران کے خاتمہ کے لئے ایک سیاسی حل نکالنے کی نئے سرے سے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔کیری نے کہا ’’ہمیں یہ بات چیت کرنےکی ضرورت ہے۔ ہم اس کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ روس اور ایران اور دیگر بااثر ممالک اس کے لئے انہیں راضی کریں گے کیونکہ بحران کے خاتمہ کی راہ میں وہ اڑچن بنے ہوئے ہیں۔

’’ہم تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں مگر کیا اس اسد تیار ہیں؟ کیا روس انہیں راضی کرسکے گا۔‘‘انہں نے اسد کو ہٹانے کے بارے میں کہا ’’یہ دن یا ایک ماہ کی بات نہیں ہے، یہ ایک عمل ہے جس کے تحت تمام فریقوں کو ساتھ آکر مفاہمت کرنی ہے کہ یہ مقصد کیسے حاصل کریں۔‘‘

Loading...

Loading...