உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    China Taiwan Conflict: تائیوان کا دعوی، 12 چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کو کیا عبور، تائیوان۔ چین کے درمیان مزید کشیدگی

    آبنائے تائیوان کی درمیانی لکیر کو عبور کیا ہے۔

    آبنائے تائیوان کی درمیانی لکیر کو عبور کیا ہے۔

    Chinese Fighters Crossed Taiwan Strait Median Line: چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے کہا کہ عالمی سطح پر چین کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ عدم استحکام کا ایجنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان دورہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں کسی قسم کی تلخی کا باعث بنے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inte, Indiachinachinachina
    • Share this:
      China Taiwan Conflict: تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ پیر کے روز بارہ چینی لڑاکا طیاروں نے آبنائے تائیوان (Taiwan Strait) کی درمیانی لکیر کو عبور کیا ہے، جو کہ عام طور پر دونوں فریقوں کے درمیان ایک غیر سرکاری رکاوٹ یا سرحد کا کام کرتی ہے، جب کہ چین جزیرے کے قریب اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

      اس سے قبل بھی تائیوان کی وزارت دفاع نے تائیوان کو گھیرے میں لینے میں مصروف چینی فوج کے حوالے سے نئی دراندازی کا سراغ لگایا تھا۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ انہوں نے ملک بھر میں 17 چینی فوجی طیاروں اور پانچ جہازوں کا سراغ لگایا۔ ان میں سے آٹھ جیٹ طیارے بھی ہیں جنہوں نے آبنائے تائیوان کی درمیانی لکیر کو عبور کیا ہے۔

      چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے کہا کہ عالمی سطح پر چین کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ عدم استحکام کا ایجنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان دورہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں کسی قسم کی تلخی کا باعث بنے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan Floods:پاکستان میں سیلاب نے لی اب تک 937 افراد کی جان،قومی ایمرجنسی کا اعلان

      امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے کہ چین اب آبنائے تائیوان میں عدم استحکام کا ایجنٹ بن گیا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ جب کہ چین نے اس بات کا کھل کا انکار کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Ukraine War:زاپوریزیا پلانٹ پر روسی حملوں کے بعد ایٹمی حادثے کی دہلیز پر کھڑا یوروپ، قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں روس

      امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹر ایڈ مارکی کی قیادت میں امریکی قانون سازوں کے تائیوان دورے سے چین مشتعل ہوگیا ہے۔ جمعہ کو تائیوان کی سرحد پر 6 بحری جہاز اور 51 لڑاکا طیارے بھیجنے کے بعد اس نے ہفتے کے روز دوبارہ 21 جنگی طیارے اور 5 بحری جہاز بھیجے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: