ہوم » نیوز » عالمی منظر

تاجکستان میں حکومت نے 13000 مسلمانوں کی زبردستی كٹوائی داڑھی ، برقع پر بھی پابندی

دوشانبے : مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں وہاں کی موجودہ حکومت نے خود کو سیکولر ثابت کرنے کی کوشش میں متعدد متنازع فیصلے کئے ہیں۔ سرکاری حکم کے بعد پولیس نے زبردستی 13000 مردوں کی داڑھی کٹوا دی اور ساتھ ہی 160 دکانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسلام کا روایتی لباس فروخت نہ کریں۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 21, 2016 10:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تاجکستان میں حکومت نے 13000 مسلمانوں کی زبردستی كٹوائی داڑھی ، برقع پر بھی پابندی
دوشانبے : مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں وہاں کی موجودہ حکومت نے خود کو سیکولر ثابت کرنے کی کوشش میں متعدد متنازع فیصلے کئے ہیں۔ سرکاری حکم کے بعد پولیس نے زبردستی 13000 مردوں کی داڑھی کٹوا دی اور ساتھ ہی 160 دکانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسلام کا روایتی لباس فروخت نہ کریں۔

دوشانبے : مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں وہاں کی موجودہ حکومت نے خود کو سیکولر ثابت کرنے کی کوشش میں متعدد متنازع فیصلے کئے ہیں۔ سرکاری حکم کے بعد پولیس نے زبردستی 13000 مردوں کی داڑھی کٹوا دی اور ساتھ ہی 160 دکانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسلام کا روایتی لباس فروخت نہ کریں۔


الجزیرہ کی خبر کے مطابق وسطی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں 1700 مسلم خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ برقع یا حجاب پہننا یا روایتی اسکارف پہننا بند کر دیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے تاجکستان کی پارلیمنٹ نے عرب ممالک میں رکھے جانے والے نام پر بھی پابندی عائد کردی تھی اور ساتھ ہی قریبی رشتہ داروں کے درمیان ہونے والے شادی کو بھی تسلیم نہیں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں تاجکستان میں پیدا ہوئے بہت سے لڑکوں کے نام میں محمد یا یوسف الفاظ تھے۔ اس کی وجہ سے اس وقت تاجکستان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے نام یا تو محمد ہے یا پھر یوسف۔


خیال رہے کہ تاجکستان سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد نیا ملک بنا تھا۔ یہاں کے اقتدار پر صدر امومالي رحمن 1994 سے قابض ہیں۔ ان کی مدت کار 2020 میں ختم ہونے والی ہے۔


سات اعشایہ ایک ملین آبادی والا  تاجکستان اپنے قیام سے ہی غربت اور عدم استحکام کا شکار ہے ۔ یہ اب تک روس کے اوپر منحصر ہے اور تاجکستانی عوام کی اکثریت وہاں کام کاج کررہی ہے۔

First published: Jan 21, 2016 09:12 PM IST