کابل: طالبان نے افغانستان میں اپنی نئی حکومت (Taliban New Government) کا اعلان کردیا ہے۔ تنظیم کے مطابق، نئی حکومت کے کاونسل کے سربراہ محمد اخند زادہ ہوں گے۔ اخند زادہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ اس کے علاوہ عبدالغنی برادر ملک کے نائب وزیر اعظم ہوں گے۔ سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔ ملا یعقوب وزیر دفاع بنائے گئے ہیں۔ حکومت کے دیگر عہدیداران کا اعلان بھی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ یہ طالبان کی عبوری حکومت ہے، یعنی یہ حکومت صرف 6 ماہ کے لئے بنائی گئی ہے۔
دراصل طالبان نے 15 اگست کو کابل پر قبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے حکومت سازی سے متعلق غوروخوض جاری تھا۔ تنظیم کے ترجمان سہیل شاہین نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا تھا کہ ہم حکومت میں سبھی کا تعاون چاہتے ہیں، اسی لئے دیر ہو رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے مانا جا رہا تھا کہ اب طالبان کی جانب سے کبھی بھی نئی حکومت کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ یہ طالبان کی عبوری حکومت ہے، یعنی یہ حکومت صرف 6 ماہ کے لئے بنائی گئی ہے۔
ہبت اللہ اخند زادہ کی پسند ہیں محمد حسن اخند’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، ہبت اللہ اخند زادہ نے خود ملا محمد حسن اخند کو ’رئیس الجمہور‘، ’رئیس الوزارہ‘ یا افغانستان کے نئے سربراہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ کئی طالبانی لیڈروں سے بات کرنے کے دوران سبھی نے ملا محمد حسن اخند کے نام پر رضامندی ظاہر کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں محمد حسن اخندملا محمد حسن اخند موجودہ وقت میں طالبان کے اہم اور مضبوط فیصلے لینے والی باڈی رہبری شوریٰ یا قیادت کونسل کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق قندھار سے ہے۔ ملا محمد حسن اخند طالبان تحریک کے بانیان میں سے ایک ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔