உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان نے کشمیر سے متعلق ہندوستان کو دیا جھٹکا، پاکستان کے لئے کہی یہ بڑی بات

    طالبان نے کشمیر سے متعلق ہندوستان کو دیا جھٹکا، پاکستان کے لئے کہی یہ بڑی بات

    طالبان نے کشمیر سے متعلق ہندوستان کو دیا جھٹکا، پاکستان کے لئے کہی یہ بڑی بات

    طالبان (Taliban) کے ترجمان اور افغانستان کے وزیر اطلاعات وثقافت کے وزیر ذبیح اللہ مجاہد (Zabihullah Mujahid) نے پاکستان (Pakistan) کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور یہ باتیں کہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پوری دنیا میں ایسے علاقے ہیں، جہاں مسلمانوں کے ساتھ غلط برتاو ہو رہا ہے، چاہے فلسطین ہو، کشمیر ہو (Kashmir Issue) یا میانمار ہو۔ ہم ایسے متاثرہ مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانا جاری رکھیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کابل: افغانستان (Afghanistan) پر قبضے کے بعد اپنی عبوری حکومت کی تشکیل کرچکے طالبان (Taliban) نے مسئلہ کشمیر پر اب ہندوستان کو جھٹکا دیا ہے۔ طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد کہا تھا کہ کشمیر مسئلہ (Kashmir Issue) ہندوستان اور پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، لیکن اس کے بعد طالبان کی طرف سے یہ بھی بیان آیا کہ وہ کشمیر کے متاثرہ مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانا جاری رکھے گا۔

      طالبان (Taliban) کے ترجمان اور افغانستان کے وزیر اطلاعات وثقافت ذبیح اللہ مجاہد (Zabihullah Mujahid) نے پاکستان (Pakistan) کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور یہ باتیں کہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پوری دنیا میں ایسے علاقے ہیں، جہاں مسلمانوں کے ساتھ غلط برتاو ہو رہا ہے، چاہے فلسطین ہو، کشمیر ہو (Kashmir Issue) یا میانمار ہو۔ ہم ایسے متاثرہ مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانا جاری رکھیں گے۔

      ذبیح اللہ مجاہد نے کہا نے کہا، ’جہاں بھی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وہ تشویشناک ہے۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں‘۔ افغانستان کی حکومت دنیا کے مختلف حصوں میں متاثرہ مسلمانوں کو سیاسی سفارتی اور سیاسی مدد فراہم کرنا جاری رکھے گی‘۔

      طالبان کے ترجمان نے انٹرویو میں کھل کر پاکستان (Pakistan) کی تعریف کی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے ایک ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان نے اس بات پر غور کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں۔ طالبان کی طرف سے پاکستان کے لئے تعریف والے الفاظ کہے گئے ہیں۔ دراصل بین الاقوامی سطح پر افغانستان میں اسلامک اقتدار کی پاکستان کی طرف سے حمایت کی گئی ہے۔

      پی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے حق میں اور اس سے متعلق آواز پاکستان اٹھاتا رہا ہے اور بین الاقوامی طاقتوں سے اپیل کرتا آیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ جڑیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: