افغانستان پر قبضے کے بعد پہلی مرتبہ طالبان نے دی سرعام پھانسی، قتل کے ملزم کو سزا
افغانستان پر قبضے کے بعد پہلی مرتبہ طالبان نے دی سرعام پھانسی، قتل کے ملزم کو سزا
مارے گئے شخص کی پہچان ہیرات صوبے کے تاج میر کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے پانچ سال پہلے ایک دیگر شخص کا قتل کرنے اور اس کی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
طالبان عہدیداروں نے بدھ کو ایک اور شخص کے قتل کے ملزم افغانستانی شہری کو سرعام پھانسی دے دی۔ طالبان ترجمان نے بتایا کہ پچھلے سال افغانستان پر سابق باغیوں کے قبضے کے بعد سے یہ پہلی سرعام پھانسی ہوئی ہے۔ مغربی فراح صوبے میں سینکڑوں شہریوں اور طالبان کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کے سامنے قصوروار کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔
پھانسی کے اس اعلان کے ساتھ افغانستان کے نئے حکمرانوں نے اگست 2021 میں ملک پر قبضہ کرنے کے بعد سے لاگو کیے گئے سخت پالیسیوں کو جاری رکھنے اور اسلامی قانون (شرعیہ) پر جمے رہنے کے ارادے ظاہر کردئیے ہیں۔ طالبان حکومت کے اعلیٰ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق، مغربی فراح صوبے میں جس وقت ملزم کو پھانسی دی گئی اس وقت وہاں سینکڑوں شہری موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں:
ملک کی تین سپریم عدالتوں اور طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد مجاہد نے کہا کہ سزا دینے کے فیصلے میں بہت احتیاط برتی گئی۔ مارے گئے شخص کی پہچان ہیرات صوبے کے تاج میر کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے پانچ سال پہلے ایک دیگر شخص کا قتل کرنے اور اس کی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ متاثرہ کی پہچان پڑوسی فراح صوبے کے رہنے والے مصطفیٰ کے طور پر ہوئی ہے۔ ترجمان مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے جرم کا الزام لگانے کے بعد طالبان سیکورٹی فورس نے تاج میر کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔