1 year complete of Taliban govt: افغانستان میں برسر اقتدار طالبان (Taliban) نے آج یعنی بدھ کے روز ملک بھر میں قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 30 اگست 2021 کی رات بیس سالہ جنگ کا خاتمہ ہوگیا، جب آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا۔ آج افغانستان پر 20 سالہ وحشیانہ جنگ کے خاتمہ اور طالبان حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن منایا جارہا ہے۔
طالبان کے کئی سرکردہ رہنما اور عام کارکنان ملک بھر میں افغانستان سے امریکی زیر قیادت فوجیوں کے انخلاء کی پہلی سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں، وہ اس دن کو ’یوم آزادی‘ بھی کہتے ہیں۔ اسی لیے دارالحکومت کابل میں رنگ برنگی روشنیوں کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔
ملک کے نئے حکمرانوں نے اسلامی قانون شریعت کو ملک بھر میں نافذ کیا اور افغانستان کو اسلامی جمہوریہ افغانستان قرار دیا گیا ہے لیکن اب بھی یہاں خواتین کو عوامی زندگی سے باہر کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران کے باوجود بہت سے افغانوں کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی شورش کو ہوا دینے والی غیر ملکی قوت ختم ہو گئی ہے اور ہمارا ملک غیر ملکی تسلط سے محفوظ ہے۔ کابل کے ایک رہائشی زلمی نے کہا کہ ’’ہم خوش ہیں کہ اللہ نے ہمارے ملک سے کفار کو چھٹکارا دلایا اور امارت اسلامیہ قائم ہو گئی‘‘۔
طویل جنگ کا خاتمہ:یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 30 اگست کو آدھی رات کے وقت امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلاء نے سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کر دیا۔ جس کے بعد سے ملک کا اقتدار طالبان نے سنبھالا۔ امریکی فوجی مداخلت نیویارک میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس تنازعے میں تقریباً 66,000 افغان فوجی اور 48,000 شہری مارے گئے، وہیں 2,461 امریکی فوجی بھی ہلاک کیے گئے۔ نیٹو کے دیگر ممالک کے 3500 سے زائد فوجی بھی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھئے: دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کامطالبان کی طاقت کا مظاہرہ:طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تحت نئے تربیت یافتہ فوجیوں کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ جس میں ان کی جانب سے عصری ہتھیاروں کو بھی دیکھایا گیا ہے۔ یہ طالبان کی طاقت کا مظاہرہ ہے۔
طالبان نے اب تک کیا کھویا اور کیا پایا؟یہ بھی پڑھئے:OMG: پاکستان میں 70 سال کی دلہن، 37 کا دولہا، سوشل میڈیا پر چھائی یہ شادی، جانئے پوری کہانیطالبان کی قیادت کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے بڑا مقصد ملک سے غیر ملکی تسلط کا خاتمہ تھا، اب وہ ملک میں اسلامی امارت قائم کرچکے ہیں۔ افغانستان میں اب بھی ملازمت اور آزادی نسواں کے سلسلے میں عوام میں تردد پایا جاتا ہے۔ جس پر طالبان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم اپنی خاموں کوختم کرکے ملک کی ترقی کو اولین مقصد بنائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔