افغانستان میں طالبان حکومت نے نجی یونیورسٹیوں کو حکم دیا ہے کہ بالغ ہونے تک لڑکیوں کو انٹرنس امتحان کے لیے رجسٹریشن کی اجازت نہ دی جائے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، نجی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ طالبان کے وزارت اعلیٰ تعلیم نے انہیں ایک چٹھی لکھ کر لڑکیوں کے نامزدگیوں کس ملتوی کرنے کے لیے کہا ہے ۔ خط می ں کہا گیا ہے کہ اگلی اطلاع تک طالبات کو رجسٹریشن کی اجازت نہیں ہے اور اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
افغانستان میں نجی جامعات میں داخلہ لینے کے لیے حکومت الگ سے امتحان لیتی ہے، جس کی نگرانی وزارت اعلیٰ تعلیم کرتی ہے۔ ہر سال وزارت انٹرنس امتحان کی تاریخ بھی طئے کرتی ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو طالبان کی اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے عام اور پرائیوٹ یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی تعلیم کو معطل کردیا تھا۔ اس پابندی کے بعد امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، جاپان، نیدر لینڈ، ناروے، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور یوروپین یونین کے ممالک نے طالبان کو ایسا نہ یں کرنے کی وارننگ دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:
ایک طرف افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگائی ہوئی ہے تو دوسری جانب پورے ملک نے سردی کا قہر مچایا ہوا ہے۔ انتہائی سرد حالات نے غربت زدہ ملک افغانستان پر مصائب کا ڈھیر لگا دیا ہے اور اسے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ افغانستان میں 10 جنوری سے درجہ حرارت منفی 33 ڈگری سیلسیس (منفی 27 ڈگری فارن ہائیٹ) سے منجمد ہو چکا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر برف باری، برفانی طوفان اور بجلی کی باقاعدہ بندش شامل ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔