உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قندھار پہنچ گئے طالبان کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر، کیا گیا والہانہ استقبال، حامد کرزئی کے ساتھ ہوگی میٹنگ 

    طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر  (Mullah Abdul Ghani Baradar) قطر سے قندھار پہنچ گئے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملا برادر سی-17 مہابلی طیارہ (اسے امریکہ نے بنایا ہے) سے قندھار پہنچتا ہے اور کمانڈو کی سیکورٹی گھیرے میں ایئر پورٹ سے نکلتا ہے۔ اس دوران طالبان کے جنگجو تالی بجاکر اور ہتھیار لہرا کر اپنے سربراہ کا استقبال کرتے ہیں۔

    • Share this:
      قندھار: افغانستان (Afghanistan) پر قبضے کے بعد طالبان نے حکومت بنانے کا روڈ میپ بھی دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر  (Mullah Abdul Ghani Baradar) افغانستان کے نئے صدر ہوں گے۔ ملا عبدالغنی منگل کی شام کو قطر سے قندھار پہنچ گئے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملا برادر سی-17 مہابلی طیارہ (اسے امریکہ نے بنایا ہے) سے قندھار پہنچتا ہے اور کمانڈو کی سیکورٹی گھیرے میں ایئر پورٹ سے نکلتا ہے۔ اس دوران طالبان کے جنگجو تالی بجاکر اور ہتھیار لہرا کر اپنے سربراہ کا استقبال کرتے ہیں۔

      ملا عبدالغنی برادر (Mullah Abdul Ghani Baradar) کے قافلے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ اس میں نظر آرہا ہے کہ کئی گاڑیاں قندھار ہوائی اڈے سے شہر کی طرف جارہی ہیں۔ اس دوران ہوٹر بج رہے ہیں۔ قندھار کو طالبان تحریک کی جائے مقام تسلیم کی جاتی ہے۔ عبدالغنی برادر کے استقبال میں شہر میں کئی مقامات پر طالبان نے پٹاخے داغے ہیں۔ واضح رہے کہ ملا عبدالغنی برادر نے ہی اپنے بہنوئی ملا عمر کے ساتھ مل کر طالبان کا قیام کیا تھا۔

      قندھار میں طالبان نے پٹاخے داغے

      طالبان کے رجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملا عبدالغنی برادر قندھار شہر پہنچ گیا ہے۔ عبدالغنی برادر طالبان کے لیڈروں کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کے ساتھ میٹںگ کرے گا۔

      ملا عبدالغنی بردار پاکستانی جیل میں 8 سال رہا قید

      طالبان کے شریک بانی اور ملا محمد عمر کے سب سے قابل اعتماد کمانڈروں میں سے ایک ملا عبدالغنی برادر کو سال 2010 میں پاکستان کے کراچی میں گرفتار کرلیا گیا تھا، لیکن ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر طالبان کے ساتھ معاہدہ ہونے کے پاکستان نے اسے 2018 میں رہا کردیا تھا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، ملا عبدالغنی برادر اس وقت کے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ اکیلے ہی ایک معاہدہ پر بات کر رہا تھا، جو پاکستان کو ناگوار گزرا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے ملا عبدالغنی برادر کو جیل میں ڈال دیا تھا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: