طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوند زادہ سپریم لیڈر ہوں گے جن کے ماتحت صدر یا وزیراعظم ہوگا جو ملک چلائے گا، نئی نظام کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے ، خواتین کی کافی تعداد بھی نظام کا حصہ ہونگی مگر اعلیٰ عہدوں پر نہیں ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان آج جمعہ کی نماز کے بعد ملک میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کرے گا۔طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوند زادہ سپریم لیڈر ہوں گے جن کے ماتحت صدر یا وزیراعظم ہوگا جو ملک چلائے گا، نئی نظام کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے ، خواتین کی کافی تعداد بھی نظام کا حصہ ہونگی مگر اعلیٰ عہدوں پر نہیںہوں گی۔ انتظامیہ میں 20برس کے دوران حکومت میں رہنے والوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ طالبان نے قندھار میں ضبط شدہ امریکی اسلحے ، ہمویز، جدید فوجی سازو سامان اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے ساتھ پریڈکی ، سابق افغان وزیر دفاع نے پنج شیر پر طالبان کا حملہ ناکام بنانے اور 34جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان پنج شیر کے محاصرے کے باوجود مسئلہ پْرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
Many of the orphans in Afghanistan lost their parents in the war.
The recent Taliban takeover is uncovering old wounds and causing concern about their futures ⤵ pic.twitter.com/7LIxGJjWYx
طالبان نے بھی قومی مزاحمتی فورس کی دفاعی لائن توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکہ کی اعلیٰ عسکری قیادت نے کہا ہے کہ ممکن ہے داعش کے خلاف طالبان کے ساتھ کام کریں۔ان خیالات کا اظہار امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے وزیر دفاع جنرل آسٹن کے ہمراہ بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان تبدیل ہوئے یا نہیں ابھی دیکھنا باقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی انخلا مکمل ہونے کے بعد اب طالبان نے حکومت سازی کے لیے مشاورت تقریباً مکمل کرلی ہے اور کسی بھی وقت ان کی جانب سے حکومت کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔افغان نشریاتی ادارے نے طالبان رہنما کے حوالے سے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ نئی حکومت کے قیام سے متعلق طالبان کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور جلد اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بتایا کہ کابینہ کے ارکان سے متعلق بھی ضروری بات چیت کی جاچکی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم جس اسلامی حکومت کا اعلان کریں گے وہ شہریوں کیلئے ایک ماڈل ہوگی۔طالبان ایرانی طرز کی حکومت تشکیل دینے کا خواہاں ہیں ۔ طالبان کے کئی عہدیدار دیگر ممالک کے ساتھ مستقبل میں رشتوں کو لے کر بھی غور کر رہے ہیں۔ طالبان اب ایک ایسے ملک پر حکومت کر جا رہا ہے جو بین الاقوامی امداد پر منحصر ہے، کیونکہ ملک کی معاشی حالت بے حد خستہ ہے۔
ایسے میں طالبان بھی بین الاقوامی امداد کنندگان اور سرمایہ کاروں سے رشتے بہتر رکھنا چاہتا ہے۔ اس کے لیے طالبان نے ان سبھی غیر ملکیوں کے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کا وعدہ کیا ہے جو ائیرلفٹ کے دوران نہیں نکل سکے تھے۔ کابل ائیرپورٹ کو پھر سے شروع کرنے کے لیے ترکی اور قطر سے بات چیت جاری ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔