افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے بدھ کو کہا گیا ہے کہ افغانستان میں رُکے ہوئے 20 پروجیکٹوں کو ہندوستان دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہری ترقیاتی اور بازآبادکاری وزارت (ایم یو ڈی ایچ ) نے کہا کہ ہندوستانی سفارتخانے کے انچارج بھرت کمار نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور افغانستان میں دہلی کے پروجیکٹوں کو دوبارہ شروع کرنے میں ہندوستان کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کمار نے افغانستان کے شہری ترقیاتی وزیر حمداللہ نعمانی کے ساتھ کابل میں میٹنگ کے دوران یہ تبصرہ کیا۔
ایم یو ڈی ایچ کے ترجمان محمد کمال افغان نے کہا کہ جو پروجیکٹس سابقہ حکومت کے دوران شروع کی گئی تھیں، لیکن سیاسی تبدیلی یا دیگر مسائل کی وجہ سے اس میں دیری ہوئی، ہندوستان اب ان پروجیکٹوں کو پھر سے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
ماہرین نے دی اپنی رائے طلوع نیوز نے بتایا کہ اس معاملے میں ماہرین نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ پروجیکٹوں کے دوبارہ شروع کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملک میں ترقی کو فروغ ملے گا۔ ماہر دریا خان بہیر نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے دوبارہش روع ہونے سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوسکتے ہیں اور یہ لوگوں کی انکم کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی افغانستان کو سیاسی بائیکاٹ سے باہر نکال سکتے ہیں۔ ایک دیگر ماہر نازقمر نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے پھر سے شروع ہونے سے غریبی اور بے روزگاری کی سطح میں کمی آئے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔