உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان نے کہا- افغانستان میں حکومت کے قیام پر بات چیت ہورہی ہے، اعلان جلد

    طالبان نے کہا- افغانستان میں حکومت کے قیام پر بات چیت ہورہی ہے، اعلان جلد

    طالبان نے کہا- افغانستان میں حکومت کے قیام پر بات چیت ہورہی ہے، اعلان جلد

    طالبان کے ترجمان جبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ شمال مشرقی افغانستان میں پنج شیر میں مزاحمت کے معاملہ پر باقاعدگی سے بات چیت ہورہی ہے اور مجھے امید ہے کہ احمد مسعود اور عمر اللہ صالح، جنہوں نے خود کو قائم مقام صدر اعلان کررکھا ہے، کے ساتھ مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کابل/اسلام آباد: طالبان آئندہ کچھ دنوں میں افغانستان میں حکومت کے قیام کا اعلان کریں گے اور اس معاملہ پر تمام لیڈروں کے ساتھ کابل میں وسیع پیمانہ پر مذاکرات ہورہے ہیں۔
      طالبان کے ترجمان جبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ شمال مشرقی افغانستان میں پنج شیر میں مزاحمت کے معاملہ پر باقاعدگی سے بات چیت ہورہی ہے اور مجھے امید ہے کہ احمد مسعود اور عمر اللہ صالح، جنہوں نے خود کو قائم مقام صدر اعلان کررکھا ہے، کے ساتھ مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا۔
      پاکستان کے جیو نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان افغانستان کے پرانے لیڈروں کو درکنار نہیں کرے گا بلکہ ان سے بات چیت کرے گا اور ان کی صلاح ومشورہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئے باب کی شروعات کرنا چاہتے ہیں اور ہم ایسے لوگوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں، جو نہ صرف مقبول ہیں بلکہ عوامی نمائندے ہونے کے قابل ہیں۔


      پاکستان کے جیو نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مجاہد نے کہاکہ طالبان افغانستان کے پرانے لیڈروں کو درکنار نہیں کرے گا بلکہ ان سے بات چیت کرے گا اور ان کی صلاح لے گا۔
      پاکستان کے جیو نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مجاہد نے کہاکہ طالبان افغانستان کے پرانے لیڈروں کو درکنار نہیں کرے گا بلکہ ان سے بات چیت کرے گا اور ان کی صلاح لے گا۔


      انہوں نے کہا کہ لیکن اس کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ پرانے لیڈروں کو درکنار کردیا جائے گا۔ ان سے باقاعدہ طورپر بات چیت کی جائے گی اور ان سے رائے لی جائے گی۔ حکومت کے قیام پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں طالبان کے ترجمان نے کہاکہ حکومت کے قیام کے تمام پہلووں پر بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ طالبان اس سلسلہ میں آئندہ کچھ دنوں میں اعلان کریں گے۔
      طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سب سے پہلے کابل میں اچانک داخل ہونا اور اس طرح اقتدار سنبھالنا غیرمتوقع تھا۔ ہم ایک مضبوط حکومت کے قیام کے لئے اس سلسلہ میں وسیع تر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: