உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سڑک تعمیر کا ویڈیو کیا شیئر، بولے۔ اب افغانستان کی تعمیر کا وقت آ گیا

    Youtube Video

    طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اور ویڈیو شیئرکیا ہے جس میں ایک سڑک ک اتعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔ سہیل شاہین نے ٹویٹ میں لکھا ہیکہ اب افغانستان کی تعمیر کا وقت آگیا ہے۔

    • Share this:
      افغانستان میں طالبان کا ملک کے بڑے حصے پر قبضہ ہوچکا ہے ۔۔ کابل میں طالبان رہنما سرکار بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن افغانستان کے پڑوسی ممالک طالبان کے اثرو رسوخ پر خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیچ ہندوستان کی بھی نظر افغانستان کے تازہ حالات پر ٹکی ہوئی ہیں۔ طالبان کو ملک کے اندر اور باہر دونوں ہی جگہ چیلنجز ہیں۔ ملک کے اندر پنج شیر وادی کے گروپ اور ملک کے باہر کئی ایسی طاقتیں ہیں۔ جو طالبان کے نام پر اتفاق نہیں رکھتی ہیں۔ آج ہم افغانستان کے تازہ حالات۔طالبان کو موجودہ چیلنجز ۔اور ہندوستان کے خدشات پر بات کریں گے۔

      اسی درمیان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اور ویڈیو شیئرکیا ہے جس میں ایک سڑک ک اتعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔ سہیل شاہین نے ٹویٹ میں لکھا ہیکہ اب افغانستان کی تعمیر کا وقت آگیا ہے۔ وہیں ایک خبر رساں ایجنسی کو دیئے انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح کیا کہ اگر امریکہ اور برطانیہ افغانستان سے انخلاء کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتی ہیں تو اایسے کسی بھی مطالبہ کو طالبان تسلیم نہیں کریں گے۔ وہیں ،سہیل شاہین نے کہا کہ افغانی شہریوں کے مغربی ممالک جانے کی خواہش کو ڈر۔ یاخوف کا نام نہیں دے کر معاشی مائگریشن کا نام دیا جانا چاہیئے۔



      افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئرکیاہے۔ ویڈیو میں برقعہ پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سہیل شاہین نے لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔


      طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں  اور دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ طالبان سے رابطہ کرنے میں پہل کریں۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان چین کے ساتھ اقتصادی اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

      افغان طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان اہلکار کسی غیر ملکی سفارت خانے کی عمارتوں میں داخل نہیں ہوں گے اور سفارت خانے کے علاقے کے لیے سیکورٹی خدمات فراہم کریں گے۔مجاہد نے زور دے کر کہا کہ القاعدہ سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پڑوسی ممالک کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: