உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجشیرپر قبضے کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں طالبان کرسکتا ہےنئی افغانستان حکومت کا اعلان

    پنجشیرپر قبضے کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں طالبان کرسکتا ہےنئی افغانستان حکومت کا اعلان

    پنجشیرپر قبضے کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں طالبان کرسکتا ہےنئی افغانستان حکومت کا اعلان

    Taliban in Afghanistan: طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پنجشیر پر پوری طرح سے اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے۔ خبر ہے کہ طالبان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: طالبان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرسکتا ہے۔ جنگجو گروپ کے اعلیٰ ذرائع نے سی این این- نیوز 18 کو پیر کو یہ اطلاع دی۔ باغی گروپ کے ذریعہ پنجشیر پرکنٹرول کرنے کے دعوے اورمعزول نائب صدرامراللہ صالح کےتاجکستان بھاگنے کی رپورٹوں کے درمیان یہ خبرسامنے آئی ہے۔ حالانکہ، قومی مزاحمتی قوت (این آر ایف) کے لیڈروں میں سے ایک احمد مسعود کا کہنا ہے کہ پنجشیر اپنی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔


      طالبان کے ذرائع نے کہا کہ ’پنجشیر کے ایکوائر کے بعد‘ وہ نئی حکومت بنانے کے لئے مقررہ گروپوں کے سبھی لیڈروں کی تقرریاں اور عہدے کے ناموں کے ساتھ تیار تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ تقرریوں کی فہرست بھی جلد ہی آنے کی امید تھی۔ حکومت کی تشکیل کے درمیان طالبان کے اندر کسی بھی ممکنہ اندرونی انتشار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ذرائع نے کہا، ’طالبان مخالف گروپوں کے ذریعہ تشہیر کے علاوہ ہمارے آپس میں کوئی اختلاف نہیں تھے‘۔


      طالبان کا دعویٰ- افغانستان پر مکمل کنٹرول


      طالبان نے پیر کو افغانستان پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجشیر وادی کی اہم لڑائی جیت لی ہے، جو ان کے اقتدار کے خلاف مزاحمت کی آخری مضبوط کڑی ہے۔


      سی این این-نیوز 18 نے حال ہی میں بتایا تھا کہ مزاحمتی طاقتوں کے کئی اعلیٰ کمانڈر، ترجمان فہیم دشتی اور گل حیدر خان، منیب امیری اور احمد شاہ مسعود کے بھتیجے ودود جیسے دیگر لوگ مارے گئے ہیں۔ فہیم دشتی مزاحمت محاذ کے ترجمان ہونے کے ساتھ ہی جماعت اسلامی کے ایک سینئر رکن اور فیڈریشن آف افغان جرنلسٹس کے رکن تھے۔


      طالبان کے ترجمان نے کہا- حکومت کی تشکیل جلد


      تنظیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں آئندہ چند دنوں میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کا اعلان متوقع ہے۔ شمشاد نیوز براڈکاسٹر نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا کہ "افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے، اب ہم سب مل کر ملک کی تعمیر نو کے لیے کام کریں گے"۔ طالبان کے ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ پنجشیر میں ہونے والی جھڑپوں میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل آج دن میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پنجشیر بالآخر ملک کا 34 واں اور طالبان کے کنٹرول میں آنے والا آخری صوبہ بن گیا ہے۔ تاہم مزاحمتی قوتوں نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: