ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب:آج سے مساجد میں تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی،24گھنٹے کھلے رہیں گے بازار

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2021 12:37 PM IST
  • Share this:
سعودی عرب:آج سے مساجد میں تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی،24گھنٹے کھلے رہیں گے بازار
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

آج سے مملکت سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔


 آج سے مملکت سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائیں گی
آج سے مملکت سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائیں گی


سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت


مملکت سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔سعودی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لئے کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

سعودی عرب کے پرچم کی فائل فوٹو: فوٹو رائٹرز
سعودی عرب کے پرچم کی فائل فوٹو: فوٹو رائٹرز


دریں اثنا سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 348 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 979 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 03, 2021 12:37 PM IST