உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Rushdie:تسلیمہ نسرین نے کہا-کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہوگا؟ جانیے مشہور شخصیات کا ردعمل

    متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین سمیت دیگر کئی شخصیات نے کی سلمان رشدی پر حملے کی مذمت۔

    متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین سمیت دیگر کئی شخصیات نے کی سلمان رشدی پر حملے کی مذمت۔

    Tasleema Nasreen on Salman Rushdie: دنیا بھر کے لوگ رشدی پر حملے کی مذمت کر رہے ہیں۔ وہیں ایک اور متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین نے لکھا ہے کہ ’مجھے ابھی معلوم ہوا کہ سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ ہوا ہے۔

    • Share this:
      Tasleema Nasreen on Salman Rushdie:سلمان رشدی پر جمعہ کو نیویارک، امریکا میں حملہ کیا گیا۔ وہ مغربی نیویارک میں ایک تقریب میں لیکچر دینے والے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک شخص تیزی سے رشدی کی طرف بڑھا اور تیز دھار چاقو سے گلے پر حملہ کر دیا۔ رشدی پھر اسٹیج پر گر پڑے۔ نیویارک پولیس نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص اسٹیج پر آیا اور رشدی کے انٹرویو لینے والے پر حملہ کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔


      دنیا بھر کے لوگ رشدی پر حملے کی مذمت کر رہے ہیں۔ وہیں ایک اور متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین نے لکھا ہے کہ ’مجھے ابھی معلوم ہوا کہ سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ ہوا ہے۔ میں واقعی حیران ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہو گا۔ وہ مغرب میں رہ رہے ہیں اور 1989 سے محفوظ ہیں۔ اگر ان پر حملہ کیا جائے تو اسلام پر تنقید کرنے والے پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ میں پریشان ہوں."


      یہ بھی پڑھیں:

      Salman Rushdieپر ہوئے حملے کو سورا بھاسکر نے بتایا’شرمناک‘اور’قابل مذمت‘، کیا یہ ٹوئٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      چاقو کے وار سے زخمی رشدی کی بچ گئی جان لیکن جاسکتی ہے ایک آنکھ،حملہ آورکی ہوئی شناخت

      امریکی مصنف اسٹیفن کنگ نے بھی اپنا ردعمل دیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ سلمان رشدی ٹھیک ہوں گے۔‘ ساتھ ہی بھارتی مصنف امیتابھ گھوش نے لکھا، ’یہ جان کر صدمہ ہوا کہ سلمان رشدی پر نیویارک میں ایک تقریری تقریب میں حملہ ہوا ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: