فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہفتہ کو ایک ٹیکسی لوگوں کی بھیڑ میں گھس گئی جس کی زد میں آکر آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کچھ میکسیکو کے شہری بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے آئے ہوئے ہیں۔ انٹر فیكس خبررساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ واقعہ وسطی روس میں ریڈ اسکوائرکے قریب ہوا اور اس وقت ٹیکسی ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
ماسکو کے ٹریفک مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کے پاس سابق سوویت یونین کا حصہ رہے مسلم اکثریتی کرغزستان کا جاری کیا ہوا ڈرائیونگ لائسنس تھا۔ تفتیش میں ڈرائیور نے کہا کہ اس نے کسی مقصد کے تحت بھیڑ میں اپنی گاڑی کو نہیں گھسایا تھا۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوئے کچھ لوگ میکسیکو ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے تھے۔میکسیکو اتوار کو ماسکو کے لوژنکی اسٹیڈیم میں اپنے پہلے میچ میں جرمنی کی ٹیم سے میچ کھیلے گي۔روسی حکام نے فٹ بال ورلڈ کپ کی محفوظ میزبانی کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔ ملک کے 11 شہروں میں آئندہ 15 جولائی تک ورلڈ کپ کے میچ ہوں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔