ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی صدارتی انتخابات: رجب طیب اردوغان ایک بار پھر صدر منتخب

انقرہ۔ ترکی کے سابق صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرلی ہے۔

  • Share this:
ترکی صدارتی انتخابات: رجب طیب اردوغان ایک بار پھر صدر منتخب
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو

انقرہ۔ ترکی کے سابق صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرلی ہے۔ اردوغان کا کہنا ہے کہ ملک سنوارنے کا وقت آگیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب کی دوڑ میں عوامی اتحاد کے رجب طیب اردگان، جمہوریت عوام پارٹی کے محرم انجے، کرد سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صلاح الدین دمیر تش، فضیلت پارٹی کے تیمل کرمولا اولو اور وطن پارٹی کے دواُو پیرنچک کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سابق صدر طیب اردوغان نے ایک بار پھر اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔ انہوں نے اپنے حریفوں کے مدمقابل 53.1 فیصد ووٹ لے کر سبقت حاصل کی۔


صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ طیب اردگان کی جماعت ’اے کے پارٹی‘ کو پارلیمان میں واضح برتری حاصل ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ ’اے کے پارٹی‘ پھر سے حکومت بنانے جارہی ہے۔


ادھر انتخابات میں کامیابی پر متعدد عالمی رہنماؤں خصوصاً اسلامی ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں نے طیب اردوغان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوئے۔ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 63 لاکھ 22 ہزار 632 تھی جب کہ ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہریوں نے بھی ووٹ ڈالے۔


وہیں، اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی ’شامی براعظموں کو آزاد کرانے‘ کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ پناہ گزین محفوظ طریقے سے شام لوٹ سکیں۔ اردگان نے پارلیمانی انتخابات میں فتح کے بعد پیر کو دیئے گئے اپنے بیان  میں یہ باتیں کہیں۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف زیادہ فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

First published: Jun 25, 2018 07:42 AM IST