ہوم » نیوز » عالمی منظر

شرمناک: ٹیچرنے 2سال لڑکی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے200 امریکی ڈالرکی پیش کش کی۔۔۔پھر ہوا ایساکچھ

2 سالہ لڑکی کو اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے 200 ڈالر کی پیش کش کرچکا ہے۔پام بیچ گارڈن میں واقع گرو پارک ایلیمینٹری اسکول میں چوتھی جماعت کے ٹیچر زاویر الیگزینڈر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
شرمناک: ٹیچرنے 2سال لڑکی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے200 امریکی ڈالرکی پیش کش کی۔۔۔پھر ہوا ایساکچھ
لڑکی کے والد اور میسینجر بالآخر جمعرات کے دن موٹل میں ملنے پر راضی ہوگئے۔ وہاں میسنجر نے اپنے ساتھ 200 ڈالر بھی ساتھ لایا تھا۔

قانون نافذ کرنے والی ایک ایجنسی کی جانب سے رپورٹ جاری ہونے کے فورا بعد فلوریڈا کے ایک اسکول ڈسٹرکٹ نے ٹیچر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے 2 سالہ لڑکی کو اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے 200 ڈالر کی پیش کش کرچکا ہے۔پام بیچ گارڈن میں واقع گرو پارک ایلیمینٹری اسکول میں چوتھی جماعت کے ٹیچر زاویر الیگزینڈر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ پام بیچ کاؤنٹی اسکول ڈسٹرکٹ نے ایک بیان میں اس بات کی اطلاع دی ہے۔تفتیش کاروں نے بتایا کہ 27 سالہ الیگزینڈر نے خود کو کم عمر بچوں کی پرورش کرنے والا بتاتے ہوئے کئی ویب سائٹس پر اشتہار دیا تھا۔یہ کارروائی پام بیچ شیرف کے دفتر کی گرفتاری کی رپورٹ کے بعد کی گئی۔


اس رپورٹ کے مطابق ایک 39 سالہ والد نے 26 مارچ کو ایک کریگ لسٹ اشتہار پوسٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ کسی کو کچھ دنوں سے موٹل کے کمرے رہائیش اور سکونت اختیار کرنے کی تلاش کر رہا تھا کیونکہ وہ اپنے نئے گھر میں منتقل ہونے کا انتظار کررہا تھا۔اس نے اشتہار میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس کے ساتھ 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔ اس شخص نے مزید کہا کہ مجھے کسی بھی طرح کی دوا یا منشیات کی عادت نہیں ہے۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


اس شخص کو جلد ہی ایک نامعلوم میسنجر کی تحریریں ملی جس نے آخر کار پوچھا کہ کیا میں آپ کی بیٹی کے ساتھ اکیلا رہ سکتا ہوں؟ جب انھوں نے نہیں کہا تو میسنجر نے جواب دیا کہ وہ کہیں اور چلا جائے گا۔ والد نے شیرف کے دفتر سے رابطہ کیا۔

اس کے کچھ وقفہ کے بعد میسنجر کو لڑکی کے والد نے پیغٓام بھیجا کہ اگر وہ موٹل کے کمرے کی دو راتوں کے لئے 200 امریکی ڈالر کی ادائیگی کرتا ہے تو میسنجر اس لڑکی کے ساتھ اکیلا رہ سکتا ہے۔

لڑکی کے والد اور میسینجر بالآخر جمعرات کے دن موٹل میں ملنے پر راضی ہوگئے۔ وہاں میسنجر نے اپنے ساتھ 200 ڈالر بھی ساتھ لایا تھا۔

تحقیقاتی افسروں نے بتایا کہ انہوں نے الیگزینڈر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ دروازے پر پہنچا اور اس کے جوتے کے ایک کونے میں کنڈوم چھپا ہوا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیگزینڈر نے میسیج بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے جنسی لت ہے، جسے وہ پوری کرنا چاہتا ہے۔ اس نے اس سے قبل کسی کم عمر کے ساتھ بدتمیزی یا عصمت ریزر کرنے سے صاف انکار کردیا۔

واضخ رہے کہ اس واقعہ کے بعد پام بیچ کاؤنٹی جیل میں الیگزینڈر کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رکھا گیا ہے۔وہیں عوامی محافظ کے دفتر نے الیگزینڈر سے متعلق ای میلز کا جواب نہیں دیا۔ یہ ادارہ الیگزینڈر کا دفاع کررہا ہے۔اس واقع کے بعد ضلعی اسکول الیگزینڈر، دیگر طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو مشاورت فراہم کررہا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 11, 2021 10:39 AM IST