ہوم » نیوز » عالمی منظر

بیٹی نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر باپ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام، پھر تین دن بعد بنایا ویڈیو ، کہا : 'وہ اسی لائق تھا'

جس لڑکی نے اس واقعہ کو انجام دیا اس کا نام سورا ہیلسیتھ ہے ۔ لڑکی صرف 16 سال کی ہے جب کہ اس کا بوائے فرینڈ آرون گریرا 18 سال کا ہے ۔

  • Share this:
بیٹی نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر باپ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام، پھر تین دن بعد بنایا ویڈیو ، کہا : 'وہ اسی لائق تھا'
بیٹی نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر باپ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام، پھر تین دن بعد بنایا ویڈیو ، کہا : 'وہ اسی لائق تھا' (Photo Credit-YouTube)

ایک نو عمر جوڑے نے جو کیا وہ کسی بھی سماج کا ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہے ۔ جن بچوں کی زندگی سنوارنے کیلئے ماں باپ پوری زندگی لگا دیتے ہیں ، وہی بچے کئی مرتبہ کچھ ایسا کر دیتے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والوں کو یقین ہی نہیں ہوپاتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی امریکہ کے لاس ویگاس میں پیش آیا ہے ۔ یہاں صرف 16 سال کی لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر والد کا قتل کردیا ۔ قتل کے بعد وہ دونوں چھٹی پر چلے گئے اور ویڈیو بناکر خود دونوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ والد کو موت کے گھاٹ اچار چکے ہیں ۔


جس لڑکی نے اس واقعہ کو انجام دیا اس کا نام سورا ہیلسیتھ ہے ۔ لڑکی صرف 16 سال کی ہے جب کہ اس کا بوائے فرینڈ آرون گریرا 18 سال کا ہے ۔ والد ڈینیل ہیلسیتھ کے ساتھ لڑکی لاس ویگاس میں رہتی تھی ۔ اس کی اس کرتوت کے بارے میں اس وقت تک کسی کو پتہ نہیں چلا جب تک اس نے خود یوٹیوب چینل پر آکر اپنے والد کی موت کا مذاق نہیں بنایا ۔


اپنے یوٹیوب چینل پر لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آئی ۔ دونوں اس بات کو لے کر ہنستے اور مذاق کرتے دکھے کہ انہوں نے لڑکی کے والد کا قتل کیا ہے ۔ وہ ہنستے ہوئے کہتے ہیں کسی کو مارے ہوئے تین دن گزر چکے ہیں اور تین انگلیاں کیمرے کی جانب دکھاتے ہیں ۔ اس درمیان سورا ہیلسیتھ خوشی سے چلاتی ہوئی کہتی ہے کہ اس کو کیمرے کے سامنے مت کہو ۔ اس پر بوائے فرینڈ بولتا ہے کہ وہ اسی لائق تھا ، جس پر لڑکی اپنا اتفاق ظاہر کرتی ہے ۔ ویڈیو میں یہ جوڑا ایک ساتھ کسی ٹینٹ میں لیٹا ہوا نظر آرہا ہے ۔


 

پولیس نے کیا گرفتار

پولیس نے ویڈیو ملنے کے فورا بعد انہیں سالٹ لیک سٹی سے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کو سورا کے والد کی جلی ہوئی لاش بھی مل گئی ہے ، جو انہی کے گھر میں تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے قتل کے بعد لاش کو جلانے کا پورا بندوبست کرلیا تھا تاکہ کسی کو کچھ پتہ نہ چلے ۔ انہوں نے لاش کاٹنے کیلئے آری کا بھی استعمال کیا ۔

بوائے فرینڈ کو ہوسکتی ہے سزائے موت

سورا ہیلسیتھ کی عمر 16 سال ہونے کی وجہ سے اس کو قتل کے کیس میں موت کی سزا تو نہیں دی جاسکتی ہے ، لیکن اس کے بوائے فرینڈ کی سزا پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس پورے واقعہ کے بعد گریرا کا کنبہ اس کو تلاش کرتا ہوا پہنچا اور بتایا کہ وہ کئی دنوں سے اس کی تلاش کررہے تھے ۔ مانا جارہا ہے کہ واقعہ کے بعد یہ جوڑا وہاں سے فرار ہوگیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 11, 2021 07:55 PM IST