اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیلیگرام کے یہ نئے فیچرس اب ہوں گے دستیاب، ٹاپکس ان گروپس، کلٹیبلس یوزر نیم بھی ہوگا فراہم

    کمپنی نے مزید کہا کہ یہ فیچر پہلے پریمیم صارفین کے لیے کسی بھی وائس پیغام کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کے لیے دستیاب تھا

    کمپنی نے مزید کہا کہ یہ فیچر پہلے پریمیم صارفین کے لیے کسی بھی وائس پیغام کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کے لیے دستیاب تھا

    صارفین اب ٹیلیگرام پر اپنے ہر اکاؤنٹ اور عوامی طور پر قابل رسائی چینلز کو متعدد کلٹیبلس یوزر نیم تفویض کر سکتے ہیں، تاکہ دوسرے انہیں آسانی سے تلاش کرسکے اور ان سے رابطہ کر سکیں۔ دوروف نے مزید کہا کہ یہ ٹاپس آج بہت سارے فیچرس سے بھرے ہوئے ہیں جن میں ٹاپکس، نوٹیفکیشن کے اختیارات اور بہت سارے تفریحی اینی میٹڈ ایموجی شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaUSAUSAUSA
    • Share this:
      ٹیلیگرام نے پیر کے روز اپنی ایپلی کیشن میں کئی نئے فیچرس کو متعارف کرایا ہے۔ اس میں ٹاپکس ان گروپس، کلٹیبلس یوزر نیم اور دوسرے فیچرس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق دیگر فیچرس کے علاوہ پلیٹ فارم پریمئیم صارفین کے لیے درجنوں نئے ایموجی پیک کے ساتھ ویڈیو میسیجزس کے لیے وائس ٹو ٹیکسٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

      ٹیلیگرام کے سی ای او اور بانی پاول دوروف نے ایک بیان میں کہا کہ میں آج کے ٹیلیگرام اپ ڈیٹ کے بارے میں خاص طور پر پرجوش محسوس کرتا ہوں۔ اس کے تحت ٹاپکس ان گروپس کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ چیٹس کو انٹرنیٹ فورمز پر موبائل فرینڈلی ورژن میں تبدیل کرتا ہے۔ 200 سے زیادہ ممبران والے گروپ اب ٹاپکس کو فعال کر سکتے ہیں اور کسی بھی موضوع کے لیے الگ جگہ بنا سکتے ہیں تاکہ گروپ کے اندر موجود چیٹس کو آسانی سے پڑھا جا سکے۔

      صارفین اب ٹیلیگرام پر اپنے ہر اکاؤنٹ اور عوامی طور پر قابل رسائی چینلز کو متعدد کلٹیبلس یوزر نیم تفویض کر سکتے ہیں، تاکہ دوسرے انہیں آسانی سے تلاش کرسکے اور ان سے رابطہ کر سکیں۔ دوروف نے مزید کہا کہ یہ ٹاپس آج بہت سارے فیچرس سے بھرے ہوئے ہیں جن میں ٹاپکس، نوٹیفکیشن کے اختیارات اور بہت سارے تفریحی اینی میٹڈ ایموجی شامل ہیں جن کو موضوع کے آئیکون کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایپل کے جائزے کی وجہ سے ہونے والی دو ہفتے کی تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے ان نئے تھریڈڈ گروپس کو اور بھی طاقتور چیز میں پھیلانا شروع کر دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      مزید برآں انھوں نے کہا کہ ویڈیو پیغامات کے لیے وائس ٹو ٹیکسٹ کے ساتھ، ویڈیو پیغامات کو ٹیکسٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے پریمیم صارفین فوری ٹیکسٹ ٹرانسکرپٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: