پاکستان میں مندر پر ہوئے حملہ کیس میں 22افراد کو 5-5 سال کی جیل، گنیش مندر میں ہوئی تھی توڑ۔پھوڑ اور آگ زنی

Temple attack case in Pakistan: مندر پر حملہ ایک آٹھ سالہ ہندو لڑکے کے مبینہ طور پر ایک مدرسے کی بے حرمتی کے جواب میں کیا گیا تھا۔ مسلح ہجوم نے مندر میں زبردست توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ اس دوران مندر کی مورتیوں، دیواروں اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • Share this:
    Temple attack case in Pakistan: پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ سال گنیش مندر حملہ کیس میں 22 افراد کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 62 دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جولائی 2021 میں لاہور سے تقریباً 590 کلومیٹر دور رحیم یار خان ضلع کے بھونگ قصبے میں سینکڑوں لوگوں نے گنیش مندر پر حملہ کیا تھا۔ حملے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت نے مشتبہ ملزمین سے جرمانے بھی وصول کیے تھے۔ پھر سپریم کورٹ کے حکم پر مندر کی تزئین و آرائش کی گئی۔

    مندر پر حملہ کیوں ہوا؟
    مندر پر حملہ ایک آٹھ سالہ ہندو لڑکے کے مبینہ طور پر ایک مدرسے کی بے حرمتی کے جواب میں کیا گیا تھا۔ مسلح ہجوم نے مندر میں زبردست توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ اس دوران مندر کی مورتیوں، دیواروں اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں گرفتار 84 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت گزشتہ سال ستمبر میں شروع ہوئی تھی اور گزشتہ ہفتے ختم ہوئی تھی۔

    بدھ کو جج ناصر حسین نے فیصلہ سنایا۔

    پروسیکیوشن prosecution کی جانب سے فوٹیج کی صورت میں متعلقہ شواہد پیش کیے گئے۔ پھر ملزمان کے خلاف گواہی کے بعد عدالت نے 22 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے مندر پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی تھی۔ ساتھ ہی اس وقت کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گنیش مندر پر حملے نے ملک کو شرمندہ کر دیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: