اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چین کی ٹینس کھلاڑی نے سابق نائب وزیر اعظم پر لگایا جنسی استحصال کا الزام، افسران نے جبرا ہٹوائی پوسٹ

    ۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے ایک راؤنڈ کے بعد بار بار منع کرنے کے باوجود ژانگ نے تین سال قبل اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

    ۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے ایک راؤنڈ کے بعد بار بار منع کرنے کے باوجود ژانگ نے تین سال قبل اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

    ۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے ایک راؤنڈ کے بعد بار بار منع کرنے کے باوجود ژانگ نے تین سال قبل اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

    • Share this:
      بیجنگ۔ چینی ٹینس کھلاڑی پینگ شوائی نے سوشل میڈیا پر ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے جس میں سابق نائب وزیر اعظم اور پارٹی کی طاقتور پولیٹ بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ژانگ گاولی پر جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے ایک راؤنڈ کے بعد بار بار منع کرنے کے باوجود ژانگ نے تین سال قبل اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔ اس کی پوسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے سات سال قبل ژانگ کے ساتھ ایک بار جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔ یہ پوسٹ کچھ دیر بعد ہٹا دی گئی۔ چینی حکام نے ملک کی ٹینس کھلاڑی کے ایک سابق اعلیٰ سرکاری اہلکار کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر آن لائن بحث پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی اس قسم کے الزامات کے حوالے سے کتنی حساس ہے۔

      پینگ ایک سابق اعلیٰ درجے کی ڈبلز کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کئی ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں جن میں 2013 ومبلڈن گرینڈ سلیمز اور 2014 کا فرنچ اوپن شامل ہیں۔ تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس ان کی پوسٹ کی سچائی کی تصدیق نہیں کر سکا۔ یہ پوسٹ منگل کی رات چین کے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'وائیبو' پر ان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کی گئی۔

      ژانگ نے ٹینس میچ کا اہتمام کیا - پینگ
      پوسٹ کو جلد ہی ہٹا دیا گیا اور وائیبو پر پینگ کے اکاؤنٹ کو کھوجنے پر وہ نہیں ملا۔ نہ تو پینگ اور نہ ہی ژانگ سے تبصرے کیلئے رابطہ ہو سکا۔ چین میں 2018 میں 'MeToo مہم' کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اہم سرکاری اہلکار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کی پوسٹ کے اسکرین شاٹس ٹوئٹر پر وائرل ہو گئے ہیں، جس پر چین میں پابندی ہے۔

      35 سالہ پینگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ژانگ جو کہ اب 75 سال کے ہیں اور ان کی اہلیہ نے تین سال قبل بیجنگ میں ٹینس میچ کا اہتمام کیا تھا اور بعد میں وہ اسے اپنے گھر کے ایک کمرے میں لے گئے جہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ انہوں نے کہا، 'میں اس دوپہر کو بہت ڈر گئی تھی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا  بھی ہو سکتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: