உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Wheat Exports:گیہوں کے ایکسپورٹ کو لے کر روس اور مغربی ممالک میں کشیدگی، امریکہ اور برٹین نے کہا-ماسکو روک رہا ہے یوکرین کا گیہوں

    گیہوں کی برآمدات روکنے کا روس پر مغربی ممالک نے لگایا الزام۔

    گیہوں کی برآمدات روکنے کا روس پر مغربی ممالک نے لگایا الزام۔

    روس اور یوکرین گیہوں کے بڑے برآمد کنندگان ہیں۔ مغربی پابندیوں کی وجہ سے روس گیہوں کی سپلائی کرنے سے قاصر ہے اور یوکرین کی بندرگاہوں پر قبضے اور بحیرہ اسود میں روسی افواج کی ناکہ بندی کی وجہ سے یوکرین کی گیہوں کو بھی برآمد نہیں کیا جارہا ہے۔

    • Share this:
      Wheat Exports:گیہوں کی برآمد پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے مغربی ممالک کو دنیا میں گیہوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے روسی کارگو جہاز مال کی سپلائی نہیں کرپارہے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک بار بار مطالبات کے باوجود خوراک کی سپلائی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کو تیار نہیں۔

      پوتن نے یوکرین کی بندرگاہوں پر خوراک سے لدے بحری جہازوں کو روکنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغربی ممالک کو روس سے مسائل ہیں تو وہ بیلاروس پر سے پابندیاں اٹھا کر وہاں سے یوکرین کو گیہوں کی فراہمی شروع کر سکتے ہیں۔ جب کہ امریکا اور برطانیہ نے یوکرین سے گیہوں کی سپلائی نہ ہونے کے لئے روس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine Crisis:ترکی کے صدر ایردوان نے پوتن کے ساتھ ٹیلیفون پر کی بات

      اقوام متحدہ گیہوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے امید ظاہر کی ہے کہ خوراک اور کھاد کی فراہمی میں تعطل جلد ہی ختم ہو جائے گا۔ عیسائی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی روس اور یوکرین سے کہا ہے کہ وہ گیہوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے گیہوں کو ہتھیار نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:یوکرین پر روس کے حملے سے سہم گیا یوروپ،جرمنی نے اٹھایا بڑا قدم

      بتادیں کہ روس اور یوکرین گیہوں کے بڑے برآمد کنندگان ہیں۔ مغربی پابندیوں کی وجہ سے روس گیہوں کی سپلائی کرنے سے قاصر ہے اور یوکرین کی بندرگاہوں پر قبضے اور بحیرہ اسود میں روسی افواج کی ناکہ بندی کی وجہ سے یوکرین کی گیہوں کو بھی برآمد نہیں کیا جارہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: