உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چین میں بھیانک سڑک حادثہ، ایکسپریس۔وے پر بس پلٹنے سے 27 افراد کی دردناک موت

    حادثہ سینڈو کاؤنٹی میں صبح کے وقت پیش آیا، جو صوبہ گوئژو کے صدر مقام گیانگ شہر کے جنوب مشرق میں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بس میں 47 افراد سوار تھے۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کا علاج بھی جاری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaChinaChina
    • Share this:
      بیجنگ۔ چین سے خوفناک سڑک حادثے کی خبر ہے۔ اتوار کو جنوب مغربی چین میں ایک ایکسپریس وے پر ایک بس کے پلٹ جانے سے اس میں سوار 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں 20 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ یہ جانکاری پولیس نے دی ہے۔ پولیس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ حادثہ سینڈو کاؤنٹی میں صبح کے وقت پیش آیا، جو صوبہ گوئژو کے صدر مقام گیانگ شہر کے جنوب مشرق میں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بس میں 47 افراد سوار تھے۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کا علاج بھی جاری ہے۔

      پولیس نے سوشل میڈیا پر دئے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ دیہی صوبہ Guizhou میں ایک ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک بس پلٹ گئی جس میں کل 47 افراد سوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ باقی 20 افراد کا علاج جاری ہے اور راحت اور بچاؤ عملہ کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔

      ہندو مسلم اتحاد کی انوکھی مثال، 777 خواتین نے کھڑی کی ایک کمپنی، جانئے سب کچھ

      دنیا میں موجود ہے طیاروں کا خوفناک قبرستان، لاش بن کر پڑے ہیں اربوں کے Aeroplane

      بتادیں کہ دیہی Guizhou صوبہ ایک غریب، دوردراز اور پہاڑی علاقہ ہے اور ساتھ ہی بہت سی نسلی اقلیتوں کا گھر ہے۔ جون میں، Guizhou صوبے میں تیز رفتار ٹرین کے پٹری سے اترنے سے ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا۔ مارچ میں ایک چینی جیٹ کے حادثے میں جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ اس جیٹ میں 132 افراد سوار تھے۔ یہ چین میں کئی دہائیوں میں ہوا بازی کے مہلک ترین حادثات میں سے ایک تھا۔

      گزشتہ ہفتے چین کے شہر چانگشا شہر میں ایک 42 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ اس آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔ بعد میں واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں واضح طور پر دیکھا گیا تھاہے کہ آگ نے نچلی منزل سے اوپر کی منزل تک اپنی بھیانک شکل اختیار کر لی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کیا تھا۔ اس عمارت میں چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی چائنا ٹیلی کام کا دفتر بتایا جاتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: