آئی ایس آئی ایس سرغنہ ابو حسن کی موت، دہشت گرد تنظیم کے ترجمان نے آڈیو میسیج میں بتایا نئے لیڈر کا نام
آئی ایس آئی ایس سرغنہ ابو حسن کی موت، دہشت گرد تنظیم کے ترجمان نے آڈیو میسیج میں بتایا نئے لیڈر کا نام ۔ علامتی تصویر ۔
ISIS Leader Killed : دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے سرغنہ ابو الحسن الہاشمی القریشی حال میں ہی لڑائی میں مارا گیا ہے ۔ یہ جانکاری تنظیم کے ترجمان نے بدھ کو جاری ایک آڈیو میں دی ۔
بیروت ، لبنان: دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے سرغنہ ابو الحسن الہاشمی القریشی حال میں ہی لڑائی میں مارا گیا ہے ۔ یہ جانکاری تنظیم کے ترجمان نے بدھ کو جاری ایک آڈیو میں دی ۔ القریشی کے بارے میں کم ہی جانکاری ہے ، جس نے فروری میں شمال مغربی شام میں امریکہ کے ایک حملے میں ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی موت کے بعد کام کاج سنبھالا تھا ۔ القریشی اس سال مارا جانے والا اس تنظیم کا دوسرا لیڈر ہے اور یہ اس تنظیم کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے ۔ کسی نے اس کی موت کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔
آئی ایس ترجمان ابو عمر المظاہر نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب آئی ایس شام اور عراق کے حصوں میں خطرناک حملوں کو انجام دینے کی کوشش میں ہے ۔ المظاہر نے کہا کہ ابو الحسین الحسینی القریشی کو تنظیم کا نیا لیڈر بنایا گیا ہے ۔ آئی ایس بانی ابوبکر البغدادی اکتوبر 2019 میں شمال مغرب میں ایک حملے میں مارا گیا تھا ۔
سال 2017 میں آئی ایس آئی ایس عراق میں اور دو سال بعد شام میں ہار گیا ، لیکن اس تنظیم کے سلیپرسیل ابھی بھی دونوں ممالک میں حملے کرتے رہتے ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی حملے کا دعوی کرتے رہتے ہیں ۔ آئی ایس کے پچھلے لیڈر ابوابراہیم القریشی اس سال کی شروعات میں شمالی کوریا کے عدلب صوبہ میں مارا گیا تھا ۔
حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے سرحد پار اور آئی ایس آئی ایس سے ترغیب یافتہ دہشت گروں کے خطرہ بنے رہنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترقی پذیر خیالات سے شدت پسندی کا مقابلہ کرنے میں علما کا اہم کردار ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔