امریکہ میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی دہشت گردی کا خدشہ
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے امریکہ بھر میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشہ کا اظہار کیا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب عہدیداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کئے جا سکتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 28, 2021 10:06 AM IST

امریکہ میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی دہشت گردی کا خدشہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے امریکہ بھر میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشہ کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب عہدیداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کئے جا سکتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ حملوں کا خدشہ آئندہ کئی ہفتوں تک بر قرار رہ سکتا ہے، تاہم ان کے پاس کسی مخصوص یا ٹھوس منصوبے کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے پہلے پنٹا گن نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں بلائے گئے ہزاروں نیشنل گارڈز مارچ تک دارالحکومت میں موجود رہیں گے۔ خیال رہے کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
بائیڈن انتظامیہ حوثی جنگجوؤں پرعائد پابندیوں پر غور کررہی ہے: انٹونی بلنکن
واشنگٹن، (اسپوتنک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں لئے گئے فیصلوں پر نظرثانی کر رہی ہے جس میں یمن کے حوثی جنگجوؤں پرعائد پابندیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہم ٹرمپ انتظامیہ کے دور حکومت میں لئے گئے فیصلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر معاملے کو صحیح طور پر سمجھا جائے اور اس پر بحث کی جائے۔ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں حوثی جنگجوؤں پر پابندیوں کے معاملے پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں‘‘۔