ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں دہشت گردانہ حملہ، پانچ افراد ہلاک

ترکی حکومت 80 کی دہائی کے آغاز سے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ لڑ رہی ہے جو یہاں کرد خود مختاری قائم کرنا چاہتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 08, 2020 06:43 PM IST
  • Share this:
ترکی میں دہشت گردانہ حملہ، پانچ افراد ہلاک
ترکی میں دہشت گردانہ حملہ، پانچ افراد ہلاک

انقرہ۔ ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دياربكر میں بدھ کے روز کردستان ورکرز پارٹی (پي كے كے) کے حملے میں پانچ شہری ہلاک ہوگئے ۔صوبائی حکام نے آج بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 06:30 بجے كلپ ضلع میں لکڑی کاٹنے کے لئے کار میں سوار ہو کر جنگل جا رہے پانچ لوگ پی کے کے ارکان کے ذریعہ نصب کئے گئے ایک طاقتور دھماکہ خیز آلے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ حکام نے کہا، "ہمارے سیکورٹی فورسز نے حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کی شناخت کرنے اور ان کو پکڑنے کے لئے ایک مہم شروع کر دی ہے۔


ترکی حکومت 80 کی دہائی کے آغاز سے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ لڑ رہی ہے جو یہاں کرد خود مختاری قائم کرنا چاہتی ہے۔ ترکی کے سیکورٹی فورس ملک میں پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہی اکثر عراق اور شام میں بھی کرد کو نشانہ بنانے کے لئے سرحد پار مہم چلاتے رہتے ہیں۔


حکومت اور پی کے کے کے درمیان 2013 میں ایک جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن پی کے كےكے دہشت گردوں کے ذریعہ مبینہ طور پر کئے گئے کئی دہشت گرد انہ حملوں کے بعد دونوں فریقوں کے بیچ دو سال بعد دوبارہ مسلح تصادم شروع ہو گیا۔

First published: Apr 08, 2020 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading