پاکستان کے گیس پلانٹ پر دہشت گردانہ حملہ، سیکورٹی فورس کے 4 جوان سمیت چھ کی موت

پاکستان کے گیس پلانٹ پر دہشت گردانہ حملہ، سیکورٹی فورس کے 4 جوان سمیت چھ کی موت(علامتی تصویر)

پاکستان کے گیس پلانٹ پر دہشت گردانہ حملہ، سیکورٹی فورس کے 4 جوان سمیت چھ کی موت(علامتی تصویر)

حملے میں شامل مجرمین کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانےپر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    شمال مغربی پاکستان کے خیبر پختونخواہ کے ہنگو ضلع میں واقع ایک پرائیوٹ کمپنی کے گیس پلانٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس دوران زبردست فائرنگ بھی کی گئی۔ دونوں جانب سے چلی گولیوں مین سیکورٹی فورس کے چار جوان مارے گئے۔ اس دوران دو دیگر لوگوں کی بھی موت ہونے کی خبر ہے۔


    پولیس کے مطابق، دہشت گردوں نے ایک نجی گیس پلانٹ پر حملہ کیا۔ اس دوران سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں 6 لوگ مارے گئے۔ مارے گئے لوگوں میں سیکورٹی فورس کے 4 جوان اور گیس پلانٹ کے دو ملازمین شامل ہیں۔




    یہ بھی پڑھیں:

    32 سال، 3 جنگیں، 5 مارشل لا، 4 ڈکٹیٹر اور 3 آئین، آخر پاکستان ایک بے سمت ملک کیوں ہے؟

    یہ بھی پڑھیں:

    گیانا: اسکول کے ہاسٹل میں لگی سے 19 بچوں کی ہلاکت پر، صدر عرفان علی نے کیا اظہار افسوس، کہا: 'یہ ایک خوفناک واقعہ ہے

    انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورس موقع پر پہنچے اور پورے علاقے کو سیل کردیا۔ حملے میں شامل مجرمین کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانےپر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: