ہوم » نیوز » عالمی منظر

جماعت الدعوۃ پرپابندی کے بعد حافظ سعید دوسری دہشت گرد تنظیموں کے دم پرپھیلا رہا ہے دہشت گردی

گزشتہ دنوں حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ایسے میں اب وہ دوسری تنظیموں سے ہاتھ ملا رہا ہے۔

  • Share this:
جماعت الدعوۃ پرپابندی کے بعد حافظ سعید دوسری دہشت گرد تنظیموں کے دم پرپھیلا رہا ہے دہشت گردی
ممبئی میں 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں حافظ سعید ہندوستان میں وانٹیڈ ہے۔ اس حملے میں 10 دہشت گردوں نے 166 معصوموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ممبئی دہشت گردانہ کاماسٹر مائنڈ حافظ سعید اب نئے سرے سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی فراق میں ہے۔ گزشتہ دنوں حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ایسے میں اب وہ دوسری تنظیموں سے ہاتھ ملا رہا ہے۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق حافظ سعید دوسرے دہشت گردتنظیموں کومنی لانڈرنگ کے ذریعہ پیسہ پہنچا رہا ہے۔


حافظ سعید کو اسی سال جولائی میں گرفتارکیا گیا تھا۔ اس پرٹیررفنڈنگ کا معاملہ چلایا جارہا ہے۔ دہشت گردی کےلئےپیسہ جمع کرنے کےالزامات پردوستمبرکو سماعت شروع ہوگی۔ سال 2009 میں درج ٹیررفنڈنگ کے ایک معاملے میں پاکستان واقع پنجاب پولیس کے دہشت گردی مخالف محکمہ نے اسے لاہورسے گرفتارکیا تھا۔


مشکل میں پاکستان


گزشتہ دنوں فائننشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی  میٹنگ میں پاکستان کو گرے لسٹ (سبزفہرست) میں شامل رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان نے ستمبرتک ٹھوس اقدامات نہیں کئے تواسے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔ گرے لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان کو 10 ارب ڈالرکا نقصان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

خطرناک دہشت گرد ہے حافظ سعید

حافظ سعید دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ کا بانی ہے۔ بعد میں یہ دہشت گردانہ تنظیم جماعت الدعوۃ سے منسلک ہوگیا۔ ممبئی کے 26/11 حملے کی سازش میں اہم طورپراس کا ہا تھ تھا۔ ہندوستان مسلسل پاکستان سے اسے سونپنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ لشکرطیبہ کشمیرمیں ہندوستان کے خلاف جہادی آپریشن کے لئے جانا جاتا ہے۔ حافظ سعید اس تنظیم کو پاکستان میں لاہورکے پاس مریدکے شہرسے چلاتا ہے۔
First published: Aug 12, 2019 05:27 PM IST