ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان کی بڑی کارروائی سے پاکستان میں افراتفری، دہشت گرد مسعود اظہرکوملیٹری ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا: ذرائع

دوسری طرف ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق فضائیہ نےگزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے پاردہشت گرد کیمپوں پرتقریبا 1000 کلوگرام کے بم برسائے، جس میں 200 سے زائد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبرہے۔

  • Share this:
ہندوستان کی بڑی کارروائی سے پاکستان میں افراتفری، دہشت گرد مسعود اظہرکوملیٹری ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا: ذرائع
دہشت گرد مسعود اظہر: فائل فوٹو

پلوامہ میں فدائین حملے کے بعد پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہرکو 'سیف زون' میں پوشیدہ کردیا ہے۔ خفیہ ذرائع کے مطابق اظہرکو18-17 فروری یعنی پلوامہ حملے کے بعد راولپنڈی سے بہاول پورکے قریب کوٹ گھانی بھیجا گیا ہے۔ آئی ایس آئی نے اس کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ دراصل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹربھی راولپنی میں ہے۔


دوسری طرف پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد کے پارچھپے بیٹھے جیش محمد کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی کی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق فضایئیہ نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گرد کیمپوں پر تقریبا 1000  کلو گرام کے بم برسائے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس فضائی حملہ میں 200 سے 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کی رات تقریبا 3:30 بجے میراج 2000 لڑاکو طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔


بتایا جارہا ہے کہ پلوامہ میں جب حملہ ہوا اس وقت اظہرراولپنڈی میں فوج کے اسپتال میں داخل تھا۔ اسے 18-17 فروری کو کوٹ گھانی بھیجا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مسعود اظہر نے حزب المجاہدین سرغنہ صلاح الدین سے بھی ملاقات کی ہے۔ خفیہ ذرائع کا ماننا ہے کہ دونوں دہشت گرد سربراہان کے درمیان ہوئی اس میٹنگ میں ایک دوسرے کو مدد دے کرپھرسے مضبوط ہونے کی سازش پربات ہوئی ہوگی۔


واضح رہے کہ مسعود اظہردہشت گرد تنظیم جیش محمد کا بانی ہے۔ 14 فروری کو جموں وکشمیرکے پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پرہوئے حملے کی جیش محمد نے ہی ذمہ داری لی ہے۔ اس حملے میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی ہندوستان میں پاکستان سے بدلہ لینے کا مطالبہ ہورہا تھا۔ وزیراعظم نریندرمودی بھی واضح طورپرکہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں سے پورا حساب لیا جائے گا۔ یہاں تک کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو اپنے کئے گئے وعدے پرکھرا اترنے کی نصیحت دی ہے۔
First published: Feb 26, 2019 10:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading