ہوم » نیوز » عالمی منظر

تھائی لینڈ میں 20مزدوروں کی بس میں آگ لگنے سے موت

مغربی تھائی لینڈ میں میانمار کے 20تارکین وطن مزدوروں کی جمعہ کی صبح بس میں آگ جانے سے موت ہوگئی۔ یہ اطلاع پولیس نے دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2018 11:22 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تھائی لینڈ میں 20مزدوروں کی بس میں آگ لگنے سے موت
میانمار کے 20تارکین وطن مزدوروں کی بس میں آگ جانے سے موت ہوگئی۔

بنکاک۔مغربی تھائی لینڈ میں میانمار کے 20تارکین وطن مزدوروں کی جمعہ کی صبح بس میں آگ جانے سے موت ہوگئی۔ یہ اطلاع پولیس نے دی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ کا شکار بس میں 47مزدور سوار تھے جو تھائی لینڈ میں قانونی طورپر کام کرنے کیلئے سرحد پارکرکے داخل ہی ہوئے تھے۔ تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ باقی لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


میٹور ضلع پولیس اسٹیشن کے سربراہ نے رائٹر کو بتایا کہ ڈرائیور نے بس کے وسط میں آگ لگتی ہوئی دیکھی جو فوراََ ہی پھیل گئی۔


تھائی لینڈ کی میڈیا کی تصاویر میں بس کو بالکل جلا ہوا دکھایا گیا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حالیہ جا ئزہ کے مطابق لیبیا کے بعددنیا میں تھائی لینڈ کی سڑکوں کو سب سے زیادہ خطرناک بتایا گیا ہے۔


تھائی لینڈ میں تقریباََ تیس لاکھ تارکین وطن مزدور ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق میانمار سے ہے۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ برس کام کرنے کے پرمٹ کے ضابطوں کو سخت کیا گیا ہے۔
First published: Mar 30, 2018 11:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading