ہوم » نیوز » عالمی منظر

امید کی کرن ! تھائی لینڈ میں غار کے اندر جانے کیلئے تیار غوطہ خور ، خالی کرایا گیا علاقہ

انتظامیہ نے غار میں پھنسے جونئير فٹ بال ٹیم کے 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بچانے اور 'ریسکیو آپریشن چلانے کے لئے اتوار کو غار کے ارد گرد کے علاقے کو خالی کر دینے کا اعلان کیا۔پ

  • UNI
  • Last Updated: Jul 08, 2018 08:38 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امید کی کرن ! تھائی لینڈ میں غار کے اندر جانے کیلئے تیار غوطہ خور ، خالی کرایا گیا علاقہ
جونئير فٹ بال ٹیم کے 12 بچے اور ان کے کوچ غار میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فوٹو : رائٹرس

چیانگ رائی : تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے آسمان پر منڈلاتے مانسون کے بادلوں کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے غار میں پھنسے جونئير فٹ بال ٹیم کے 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بچانے اور 'ریسکیو آپریشن چلانے کے لئے اتوار کو غار کے ارد گرد کے علاقے کو خالی کر دینے کا اعلان کیا۔پولیس کمانڈر كومسن سا-اردلووان نے لاؤڈ سپیکر پر اعلان کیا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو آپریشن چلانے کے لئے علاقے کو خالی کرانا ضروری ہے جو بھی شخص ریسکیو آپریشن کا حصہ نہیں ہے ، مہربانی کرکےفوری طور پر علاقہ کو خالی کر دیں ۔

اس کے بعد غار سے باہر دروازے کے ارد گرد بڑی تعداد میں موجود میڈیا اہلکار اپنے سامان پیک کرکے پہاڑ سے نیچے اترنے لگے۔ بچاؤ مہم کی ٹیم کی جانب سے یہ اعلان مانسون کے منڈلاتے بادلوں کو دیکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔ مانسون کی اس بارش سے غار میں پھنسی زندگیوں پر منڈلا رہا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ریسکیو آپریشن کے سربراہ چیانگ رائی کے سابق گورنر نارونگسک اوساتاناكورن نے ميڈيا کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کی 'پانی اور وقت کے ساتھ جنگ جاری ہے۔ فی الحال اگلے تین چار دن کے اندر اندر بچوں کو کسی طرح باہر نکالنے کا ہی متبادل سب بہتر دکھائی دے رہا ہے۔ بچاؤ ٹیم کے عملہ پہاڑ کے اوپر سے غار تک پہنچنے کے تمام متبادل راستوں کو تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مصروف تھائی لینڈ کی بحریہ، فوج، پولیس اور کئی ممالک کی ٹیمیں دن رات غار سے بارش کا پانی نکال کر پانی کی سطح کم کرنے میں لگی تھیں ، لیکن ہفتہ کو بھاری بارش ہونے سے ان کی کوششوں پر پانی پھر گیا،یہ ریسکیو آپریشن کے لئے ایک دھچکا ہے۔

غار میں آکسیجن کی سطح گرتی جارہی ہے اور بھاری بارش کےامکان کے بعد بچوں کوغار سے بحفاظت نکالنے کے لئے بہت کم وقت بچا ہے۔ غار میں پھنسے فٹ بال ٹیم کے بچوں کی عمر 11 سے 16 کے درمیان ہے۔ یہ ت سبھی تیرنا نہیں جانتے ہیں ۔ غار کے تنگ، گہرے اور کیچڑ بھرے راستے تجربہ کار غار ماہرین کے لئے بھی چیلنج ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ہفتہ کو ایک گاڑی ڈرائیور سمیت چار رضاکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ غور طلب ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران تھائی لینڈ کے غوطہ خور کی موت ہو چکی ہے۔

First published: Jul 08, 2018 08:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading