اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ کی وہ میزائل جس نے چین کے جاسوسی غبارے کو ایک جھٹکے میں مار گرایا، جانیے اس کی خصوصیت

    امریکہ کی وہ میزائل، جس نے چین کے جاسوسی غبارے کو ایک جھٹکے میں مار گرایا، جانیے اس کی خاصیت

    امریکہ کی وہ میزائل، جس نے چین کے جاسوسی غبارے کو ایک جھٹکے میں مار گرایا، جانیے اس کی خاصیت

    امریکی ایئرفورس کے ایئر کمانڈ اور اسٹاف کالج کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ جاسوسی غبارے کئی مرتبہ سیٹلائٹس سے بھی زیادہ بہتر خفیہ آلہ ثابت ہوتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Washington
    • Share this:
      امریکہ نے چین کے مشتبہ جاسوسی غبارے کو مار گرایا ہے۔ ہفتہ کو فائٹر جیٹ کی مدد سے ایک میزائل کے ذریعے غبارے کو مار گرایا گیا۔ اس کارروائی کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر انجام دیا گیا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے امریکی فائٹر جیٹ ایف 22 نے AIM-9X سائیڈ وائینڈر میزائل کے ذریعے ایک جھٹکے میں مشتبہ چینی جاسوسی غبارے کو مار گرایا۔ میزائل لگتے ہی چینی غبارے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ اس ایک میزائل کی قیمت قریب ساڑھے تین کروڑ ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیسے اس میزائل نے چین کے جاسوسی غبارے کو مار گرایا؟ اس میزائل کی خاصیت کیا ہے؟ جس غبارے سے چین جاسوسی کررہا تھا، وہ کیا تھا؟

      یہ جاسوسی غبارے ہیں کیا؟

      مونٹانا کے اوپر جو جاسوسی غبارہ پایا گیا، ان کی تاریخ دوسری عالمی جنگ سے جڑی ہے۔ دراصل، کیپسول کی شکل کیہ یہ بلون کئی اسکوائر فٹ بڑے ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر زمین سے کافی اونچائی پر پرواز کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ تر ان کا استعمال موسم سے جڑی جانکاری جمع کرنے کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔

      سیٹلائٹ سے زیادہ بہتر جاسوسی آلہ ہوتے ہیں یہ غبارے

      امریکی ایئرفورس کے ایئر کمانڈ اور اسٹاف کالج کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ جاسوسی غبارے کئی مرتبہ سیٹلائٹس سے بھی زیادہ بہتر خفیہ آلہ ثابت ہوتے ہیں۔ دراصل، یہ سیٹلائٹ کے مقابلے زیادہ آسانی سے اور وقت لے کر کسی علاقے کو اسکین کرسکتے ہیں۔

      کیسے امریکہ نے اس غبارے کو مار گرایا؟

      امریکہ نے چینی جاسوسی غبارے کو اٹلانٹک اوشین کے اوپر مار گرایا۔ اس غبارے کو امریکی ایئرفورس کے ایف 22 ریپٹر طیارے نے AIM-9X Sidewinder میزائل سے تباہ کیا گیا۔ ایک ایسا میزائل جس کی قیمت قریب ساڑھے تین کروڑ ہے۔ چینی غبارے کو مارنے کے لیے امریکی فائٹر جیٹ نے ورجینیا کے لینلی ایئرفورس بیس سے پروازکی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      چین میں بھیانک حادثہ، 10 منٹ کے اندر درجنوں گاڑیوں کی ہوئی ٹکر، 16 افراد کی موت، 66 زخمی

      اب اس میزائل کو جان لیجیے جس سے غبارے کو گرایا گیا؟

      AIM-9X Sidewinder امریکہ کی سب سے ہائی ٹیک فضا سے فضا میں وار کرنے والی میزائل ہے۔ اسے امریکی ہتھیار تیار کرنے والی کمپنی ریتھیان نے بنایا ہے۔ اس میزائل کا استعمال امریکی ایئرفورس اور نیوی کرتی ہے۔ یہ میزائل اپنے ٹارگیٹ کا پتہ لگانے کے لیے انفراریڈ تکنیک کا استعمال کرتی ہے۔ AIM-9X Sidewinder میزائل کا استعمال دنیا بھر کے کئی ملکوں کی فوج کرتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: