اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو دو دن کی ریمانڈ میں بھیجا، عمران خان نے دی دھمکی!

    عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو دو دن کی ریمانڈ میں بھیجا، عمران خان نے دی دھمکی!

    عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو دو دن کی ریمانڈ میں بھیجا، عمران خان نے دی دھمکی!

    شیخ رشید کو پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر راجا عنایت الرحمن کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو مری موٹروے پر گرفتار کیا۔ شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہ۔ حالانکہ شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ انہیں راولپنڈی واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں انہیں پیش کیا گیا۔ جیو نیوز نے بتایا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جمعرات کو عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دو دن کی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔

      جیو نیوز کے مطابق، عوامی مجسٹریٹ عمر شبیر نے رشید کو آٹھ دن کی ریمانڈ پر بھیجنے کی پولیس کی درخواست کو خارج کردیا اور عہدیداروں سے اگلی سماعت میں سابق وزیرداخلہ کو پیش کرنے کو کہا ہے۔

      شیخ رشید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ہیں۔ عمران خان کی حکومت میں ہی شیخ رشید نے پاکستان کے وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پولیس نے پی ٹی آئی لیڈر اور عمران خان کے قریبی فواد چودھری کو بھی گرفتار کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’پشاورحملےکیلئےافغانستان کوموردالزام نہ ٹھہرائیں، اپنےمسائل کاخودرکھیں خیال‘ طالبان

      یہ بھی پڑھیں:

      شیخ رشید کو پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر راجا عنایت الرحمن کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پی پی پی لیڈر نے اسلام آباد کے آب پارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی اور شکایت میں کہا تھا کہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر اور پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری عمران خان کے قتل کی سازش رچ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف زرداری نے بدعنوانی سے بہت پیسہ کمایا ہے اور اس پیسے کو انہوں نے دہشت گرد تنظیموں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ زرداری نے ایک دہشت گرد تنظیم  کو پیسے دے کر عمران خان کو مارنے کی سازش رچی ہے۔ شیخ رشید کے اس بیان پر پی پی پی نے شدید اعتراض ظاہر کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: