روسی موسیقار دیما نووا کی موت، گانے میں صدر پوتن پر تنقید کرکے بنے تھے موضوع بحث

روسی موسیقار دیما نووا کی موت، گانے میں صدر پوتن پر تنقید کرکے بنے تھے موضوع بحث

روسی موسیقار دیما نووا کی موت، گانے میں صدر پوتن پر تنقید کرکے بنے تھے موضوع بحث

وہ اپنے گانوں میں ولادیمیر پوتن پر تنقید کرنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ روس میں جنگ مخالف مظاہروں کے دوران بھی لوگوں نے ان کے گانوں کا استعمال کیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Moscow
  • Share this:
    روسی موسیقار دیما نووا کی ایک حادثے میں موت ہوگئی ہے۔ پاپ سنگر نووا کی اتوار کو ایک ندی پار کرتے وقت برف سے گرنے سے موت ہوگئی۔ رپورت میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بھائی اور تین دوستوں کے ساتھ جمی ہوئی وولگا ندی کو پار کررہے تھے، اس دوران وہ برف سے گر گئے۔ ان کے دو دوستوں کو برف کے نیچے سے بچالیا گیا ہے، جب کہ تیسرے کی موت ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق، 35 سالہ نووا نے اپنے ایک گانے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن پر تنقید کی تھی۔ وہ اپنے گانوں میں ولادیمیر پوتن پر تنقید کرنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ روس میں جنگ مخالف مظاہروں کے دوران بھی لوگوں نے ان کے گانوں کا استعمال کیا تھا۔

    معروف روسی بینڈ ’کریم سوڈا‘ کے بانی نووا کا اصلی نام دیمیتری سوئیرگونووا تھا۔ ’ایکوا ڈسکو‘ گانا ان کا سب سے مقبول گیت مانا جاتا ہے، جو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روسی مظاہرین کی آواز بن گیا تھا۔ نووا نے اپنے گانے میں پوتن کے عالیشان بنگلے پربھی تنقید کی تھی۔

    میوزک بینڈ کریم سوڈا نے پیر کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بانی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اتوار کی رات ہمارے ساتھ ایک سانحہ ہوا تھا۔ دیما نووا دوستوں کے ساتھ وولگا ندی پر چل رہے تھے اور برف کے نیچے گر گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    منگل کو میوزک بینڈ نے نووا اور ان کے دوست کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا، آج صبح نو بجے سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ےہ۔ دیما اور ان کے دوست گوشی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ بتادیں کہ دیما نووا نے 2012 میں ایلیا گدایوو کے ساتھ مل کر کریم سوڈا شروع کیا تھا اور چار اسٹوڈیو البم جاری کیے تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: