ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں موسلا دھار بارش سے مرنے والوں کی تعداد 134 ہوئی

پاکستان کے الگ الگ علاقوں میں جون سے ہورہی موسلہ دھار بارش سےمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 134 ہوگئی ہے۔ ملک کے قومی آفات انتظامیہ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

  • Share this:

اسلام آباد: پاکستان کے الگ الگ علاقوں میں جون سے ہورہی موسلہ دھار بارش سےمرنے والوں کی تعداد بڑھ  کر 134 ہوگئی ہے۔ ملک کے قومی آفات انتظامیہ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر ہفتے کو 15 جون سے 29 اگست تک مرنے والوں کی تعداد شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت،فوج اور غیر سرکاری تنظیموں کے متعلقہ محکموں کے ذریعہ متاثر علاقوں میں بچاؤ اور راحت مہم چلائی جارہی ہے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبہ سب سے زیادہ متاثر تھا،جہاں 48 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 42 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران ،سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبے میں بارش کی وجہ سے 80 لوگوں کی موت ہوگئی جن میں سے 47 صوبے کے دارالحکومت کراچی میں مارے گئے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 30, 2020 12:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading