ڈھاکہ کی کثیر منزلہ عمارت میں دھماکہ، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ہوئی 17 ، متعدد زخمی

ڈھاکہ کی کثیر منزلہ عمارت میں دھماکہ، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ہوئی 17 ، متعدد زخمی (News 18)

ڈھاکہ کی کثیر منزلہ عمارت میں دھماکہ، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ہوئی 17 ، متعدد زخمی (News 18)

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان تمام کا علاج اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں کیا جا رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Dhaka
  • Share this:
    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک سات منزلہ عمارت میں منگل کو ہوئے دھماکے میں 2 خواتین سمیت 17 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ’بی ڈی نیوز24‘ نیوز پورٹل نے فائربریگیڈ عملہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام قریب 4:50 بجے (مقامی وقت کے مطابق) دھماکہ کے بعد کئی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ دھماکہ کی وجہ فی الحال پتہ نہیں چل پائی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبون اخبار کی خبر کے مطابق، دھماکہ میں کم سے کم 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ عمارت کے تہہ خانے میں اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی جگہ کے قریب موجود عالمگیر نے بتایا کہ "زور کی آواز کے بعد لوگ تیزی سے عمارت سے باہر نکلنے لگے۔ ہر کوئی خوفزدہ نظر آیا۔ عمران کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر گر گئے جس کی وجہ سے کئی راہگیر  زخمی ہوئے ہیں۔  بم ڈسپوزل یونٹ کی ریپڈ ایکشن بٹالین موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    کیا چین سے 2 بلین امریکی ڈالر کا قرض پاکستانی معیشت کیلئے بنے گا سہارا؟ IMF کاکیاہےاعتراض

    پاکستان: سیاسی عدم استحکام ومعاشی پریشانیوں کےدرمیان یوم پاکستان پریڈمنسوخ، یہ ہےرازکی بات

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان تمام کا علاج اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں کیا جا رہا ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں سینیٹری پروڈکٹس کے کئی اسٹورز ہیں اور ملحقہ عمارت میں BRAC بینک کی ایک برانچ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں بینک کی عمارت کے شیشے کی دیوار ٹوٹ گئی۔ دھماکے سے سڑک کے دوسری طرف کھڑی بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: