Hajj 2022: مناسک حج کا آغاز، ہر طرف لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، روح پرور مناظر
منیٰ میں حجاج کے علاج کے لیے چار ہسپتال اور 26 صحت مراکز بھی تیار ہیں۔
جمعرات کو حجاج کرام میدان عرفات میں مرکزی رسم سے پہلے مسجد الحرام سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک وسیع خیمے والے شہر منیٰ میں چلے جائیں گے، جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے اپنا آخری خطبہ دیا۔ جسے خطبہ حجۃ الوداع کہتے ہیں۔
آج سے حج کے پہلے مناسک شروع ہوتے ہی دس لاکھ عازمین نے زندگی بھر کے روحانی سفر کا آغاز کیا۔ لاکھوں عازمین نے مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں کعبتہ اللہ کا طواف کیا۔ یہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر بہت سے حجاج کرام نے سورج کی گرمی سے بچنے کے لیے چھتریاں تھام لیں۔
آج یعنی جمعرات کے روز کو حجاج کرام میدان عرفات لے جانے سے پہلے مسجد الحرام سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک وسیع خیمے والے شہر منیٰ میں لے جایا جائے گا، جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے اپنا آخری خطبہ دیا۔ جسے خطبہ حجۃ الوداع کہتے ہیں۔ سعودی حکام نے حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کی رہائش کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 23 اسپتال اور 147 صحت مراکز تیار کیے ہیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ حج کورونا کے دو سال کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں عازمین حج کی صحت سے متعلق بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایسے مریضوں کے لیے 1,000 سے زیادہ بستر ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور 200 سے زیادہ خاص طور پر ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے احتیاطی طور پر خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ وہیں 25,000 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کسی بھی طرح کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
مصر سے تعلق رکھنے والی چار بچوں کی ماں 65 سالہ فاتن عبدالمنیم نے کہا کہ اب تک یہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔ میں نے بہت گھوم پھر کر دیکھا ہے کہ قوانین کا احترام کیا جا رہا ہے۔
مصر سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ نعیمہ محسن نے کہا کہ یہاں موجود ہونا میرے ساتھ اب تک کی سب سے اچھی چیز ہے۔ میں باقیوں کا انتظار نہیں کر سکتی۔ میرا مسئلہ صرف موسم ہے۔ یہ بہت گرم ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔