سعودی عرب میں عبادات، رمضان کی شاپنگ اور چاروں طرف خوشیاں ہی خوشیاں، ’ہرطرف موسمِ نیکی‘

تصویر بشکریہ: @AlArabiya_Eng

تصویر بشکریہ: @AlArabiya_Eng

ریاض کی ایک رہائشی عائشہ بنت اکمل نے کہا کہ چونکہ رمضان اور عید ہمارے لیے سب سے اہم ہیں، اس لیے وہ کھانے کے حوالے سے دل کھول کر خرچ کرتی ہے، وہ اپنے خاندان کے علاوہ کئی خاندان کو افطاری اور سحری بھی بطور تحفہ پیش کرتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Saudi Arabia
  • Share this:
    رمضان المبارک کے قریب آتے ہی سعودی عرب میں تمام سپر مارکیٹوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر بڑی رعایت جاری ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے متوقع ہے، لیکن صحیح تاریخ کا تعین رویت ہلال کمیٹی اس وقت کرے گی جب نیا چاند نظر آئے گا۔ جدہ میں میڈیا سے بات کرنے والے خریداروں نے کہا کہ وہ رمضان کے سالانہ آفرس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ وہ اس ماہ رشتہ داروں اور ضرورت مندوں کے لیے صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں۔

    راون حسن نے کہا کہ رمضان اور باقی سال کے لیے یہ کھجوروں کا بہترین وقت ہے کیونکہ ان کی میعاد ختم نہیں ہوتی۔ میں انہیں صرف اپنے فریج میں رکھتا ہوں اور وہ سارا سال میرے پاس رہتے ہیں۔ میرے پسندیدہ کھجور عجوہ اور سکھری ہیں۔ جدہ کی ایک اور رہائشی ام عائشہ نے رمضان میں روایتی طور پر کھائے جانے والے میٹھے مشروبات کے بارے میں ذکر کیا ہے۔

    ام عائشہ نے کہا کہ مجھے سات بوتلیں تانگ (ایک نارنجی پاؤڈر والا مشروب)، ویمٹو اور سوبیا (نشاستہ دار دودھ کا مشروب) اور قمرالدین (خشک خوبانی سے بنا میٹھا مشروب) کے اجزاء ملے، اور یہ صرف مشروبات کے لیے ہے۔ رعایت 50 فیصد تک جاتی ہے، اس لیے میں پورے مہینے کے لیے خرید رہی ہوں کیونکہ ہمارے پاس رمضان میں افطاری اور سحری کے لیے بہت زیادہ مہمان ہوتے ہیں۔

    دنیا بھر کے مسلمان کھجور اور پانی سے افطار کرتے ہیں، جب کہ مملکت سعودی عرب میں زیادہ تر خاندان افطار کے بعد ایک کپ سعودی کافی اور کھجور سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھجور، ڈیری اور مٹھائی کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    ریاض کی ایک رہائشی عائشہ بنت اکمل نے کہا کہ چونکہ رمضان اور عید ہمارے لیے سب سے اہم ہیں، اس لیے وہ کھانے کے حوالے سے دل کھول کر خرچ کرتی ہے، وہ اپنے خاندان کے علاوہ کئی خاندان کو افطاری اور سحری بھی بطور تحفہ پیش کرتی ہے۔ جو مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی وہ لوگ جو صدقہ دینا پسند کرتے ہیں اور خاندانوں کو گروسری کی فراہمی میں مدد کرتے ہیں، ان کے لیے یہ ماہ بڑا اہم مہینہ ہے۔

    لوگ آن لائن سودوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے آن لائن شاپنگ پورٹلز اور ایپس کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: