ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کی، کہی یہ بڑی بات

پاکستانی اخبار ڈان نے پی یو سی کے صدر محمد طاہر محمود اشرفی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہم مندر کی تعمیر کے معاملہ پر تنازعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ انتہا پسند مولویوں کی طرف سے کیا جارہا ہے، جو صحیح نہیں ہے۔

  • Share this:
پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کی، کہی یہ بڑی بات
پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کی۔ تصویر: ڈان پاکستان

اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) نے پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے متنازعہ معاملہ بنانا غلط ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان نے پی یو سی کے صدر محمد طاہر محمود اشرفی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہم مندر کی تعمیر کے معاملہ پر تنازعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ انتہا پسند مولویوں کی طرف سے کیا جارہا ہے، جو صحیح نہیں ہے۔ پی یو سی ایک میٹنگ بلائے اور اس میں ہم کونسل کے خیالات رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ملک میں مقیم مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے حقوق کو مرحلہ وار طریقہ سے پیش کیا گیا ہے۔ آئین اور شرعیہ دونوں میں ملک میں رہنے والے غیر مسلموں کو اپنے مذہبی مقام کی تعمیر کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ پی یو سی کے صدر محمدطاہر محمود اشرفی نے دعویٰ کیا کہ پی یو سی ملک میں آپسی ہم آہنگی قائم رکھنے میں اہم کردار رہی ہے۔ اس نے تشدد کے خلاف اور ملک کے غیر مسلم شہریوں کے خلاف انتہاپسندانہ سلوک کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔


 


 

پی یو سی نے کئی مواقع پر مذہبی اقلیتوں سے متعلق توہین مذہب کے معاملات کو خارج کیا ہے اور جھوٹی شکایت درج کرانے کے لئے شکایت کنندہ کو وارننگ بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے جو اپنے مفاد کے لئے توہین مذہب کے جھوٹے الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ غیرمسلم کمیونٹی کے مذہبی مقام تعمیر کرنے سے اسلام کو نقصان یا خطرہ نہیں ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 08:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading