ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے اسلام آباد میں لگے ہندوستان کی حمایت میں بینر، لکھا تھا- مہابھارت ایک قدم آگے

بینروں پرلکھا تھا، آج جموں وکشمیرلیا ہے، کل بلوچستان، پی اوکے لیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ملک کے وزیراعظم متحدہ ہندوستان کا خواب پورا کریں گے۔

  • Share this:
پاکستان کے اسلام آباد میں لگے ہندوستان کی حمایت میں بینر، لکھا تھا- مہابھارت ایک قدم آگے
پاکستان کی راجدھانی میں لگے ہندوستان حامی بینر، لکھا تھا - مہابھارت ایک قدم آگے۔

پاکستان کے دارالحکومت کے مختلف حصوں میں منگل کوکئی ہندوستانی حامی بینرلگے ہوئےدکھائی دیئے، جنہیں لےکرپاکستان پولیس کافی پریشان نظرآرہی ہے۔ بینروں پرشیوسینا لیڈرسنجے راوت کے پیغام لکھے ہوئےتھے۔ ان بینرکوہٹانےکےبعد پولیس نےنامعلوم افراد کےخلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ بینرکےاوپرلکھا تھا 'مہابھارت ایک قدم آگے'۔


بینروں پرلکھا تھا، آج جموں وکشمیرلیا ہے، کل بلوچستان، پی اوکے لیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ملک کےوزیراعظم متحدہ ہندوستان کا خواب پورا کریں گے۔ واضح رہےکہ ہندوستانی حکومت نے ییرکوجموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دینے والے دفعہ 370 کوختم کردیا اورریاست کودوحصوں میں تقسیم کرکےمرکزکے زیرانتظام دوخطوں میں تقسیم کردیا، جس سے متعلق قرارداد کوپارلیمنٹ نےبھی منظورکرلیا ہے۔


قابل ذکرہے کہ پاکستان کے وزارت خارجہ نےایک بیان جاری کرتے ہوئےکہا، 'اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل (یواین ایس سی) میں جموں وکشمیرکے حالات کومتنازعہ مانا گیا ہے۔ لہٰذا ہندوستانی حکومت کا یہ یکطرفہ فیصلہ ہےاوریہ فیصلہ جموں وکشمیراورپاکستان کے لوگوں کوقبول نہیں ہے'۔


پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، کشمیرتنازعہ کےدوسرے فریق کےطورپر پاکستان آرٹیکل 370 کوختم کرنے والے ہندوستان کےاس فیصلےکوکاونٹرکرنےکے لئے ہر ممکن قانونی اقدامات کرے گا۔ پاکستان کشمیرکولےکراپنے سنکلپ پرآج بھی قائم ہے۔ کشمیر کےسیاسی، جمہوری اوراخلاقی ترقی کےلئے ہم لڑتے رہیں گے'۔

پی ایم ایل- این نے کہا - مودی حکومت کا یہ قدم یواین کے خلاف

پاکستان مسلم لیگ - نواز (پی ایم ایل- این) کے چیئرمین اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے مودی حکومت کےاس فیصلےکواقوام متحدہ کے خلاف قراردیا ہے۔ شہبازشریف نےکہا 'کشمیرسےآرٹیکل 370 ختم کرنا غیرآئینی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے تئیں 'ایک طرح سے غداری' ہے، جسے کسی قیمت پرقبول نہیں کیا جاسکتا'۔ پاکستان مسلم لیگ - نواز کے چیئرمین شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں مودی حکومت نےآرٹیکل 370 کوہٹانے کا جوفیصلہ لیا ہے، وہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی بھی ہے۔
First published: Aug 07, 2019 05:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading