ہیروشیما میں کواڈ قائدین کا سربراہی اجلاس آج، گزشتہ ایک سال میں ہوئی پیشرفت پر ہوگی بات چیت
ہیروشیما میں کواڈ قائدین کا سربراہی اجلاس آج، گزشتہ ایک سال میں ہوئی پیشرفت پر ہوگی بات چیت
بائیڈن نے امریکہ میں قرضوں کے بحران کے باعث آسٹریلیا کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ جس کے بعد آسٹریلیا نے سڈنی میں ہونے والا کواڈ لیڈرز کا اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔
ہنوستان، امریکہ سمیت چار ممالک کے گروپ کواڈ کا سربراہی اجلاس (کواڈ سمٹ) جاپان کے ہیروشیما میں آج ہفتہ کو ہوگا۔ امریکی صدر جوبائیڈنکے ساتھ گروپ کے لیڈر ہیروشیما میں سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔ وہائٹ ہاوس نے جمعہ کو اس کی معلومات دی۔
وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کے آسٹریلیا دورے کے ملتوی کرنے کے بعد کواڈ قائدین نے ہیروشیما میں سربراہی اجلسا منعقد کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ رکن ممالک کے قائدین گزشتہ ایک سال میں کواڈ کی پیشرفت کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ کو G-7 کے علاوہ صدر بائیڈن آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپانی وزیر اعظم کیشیدا فومیو اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کواڈ لیڈروں کی تیسری شخصی ملاقات میں شرکت کریں گے۔
بائیڈن نے امریکہ میں قرضوں کے بحران کے باعث آسٹریلیا کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ جس کے بعد آسٹریلیا نے سڈنی میں ہونے والا کواڈ لیڈرز کا اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔
جین پیئر نے کہا کہ کواڈ لیڈرز اسٹریٹجک اسیسمنٹس کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، آبدوز کیبلز، بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کی تعمیر اور میری ٹائم ڈومین بیداری پر تعاون کی نئی شکلوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن نے کواڈ لیڈروں کی لچک پر شکریہ ادا کیا اور ان کے دورے کے منتظر ہیں۔اس ہفتے کے شروع میں، بائیڈن نے سڈنی کے ساتھ ساتھ اپنے پاپوا نیو گنی کا تاریخی دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔