پاکستان ان دنوں اب تک کے سب سے برے اقتصادی دور سے گزر رہا ہے۔ حالانکہ، اس نے کئی ملکوں اور آئی ایم ایف سے قرض کا مطالبہ کیا ہے لیکن اسے وہاں سے مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ وہیں اب پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر کے درمیان ہوئی خفیہ بات چیت کا افشاں ہوگیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور خارجہ امور کی مملکتی وزیر حنا ربانی کھر کے امریکہ کے ساتھ رشتوں پر بات چیت کا ایک اہم ریکارڈ لیک ہوگیا ہے، بات چیت میں چین کے ساتھ رشتوں پر بھی بات کی گئی ہے۔
چین کے ساتھ کے لیے امریکہ سے دور جانے کی صلاح حنا ربانی کھر کا یہ سکریٹ میمو 'پاکستان کے پاس مشکل انتخاب ہے' کے عنوان سے ہے، جس میں حنا ربانی نے پاکستان کی قیادت کو مغرب کو خوش کرنے کی کوششوں سے خبردار کیا ہے۔ پاکستان کو امریکہ جیسے ممالک کو خوش کرنے سے گریز کرنے سے بچنا چاہیے۔ اس کے علاوہ حنا ربانی کھر نے اپنے خفیہ میمو میں پاکستانی قیادت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بچانے کی کوشش کی تو اسے بالآخر چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترک کرنا پڑے گا، جس کے ساتھ حقیقی شراکت داری ہے''۔
پاکستان کے بڑے لیڈروں کے آڈیو لیک پہلے بھی ہوئے ہیں لیکن حنا ربانی کھر کا خفیہ میمو کیسے لیک ہوا اور امریکہ کے پاس کیسے پہنچا، اس کی معلومات ابھی تک نہیں مل پائی ہے۔ لیکن اب پاکستان میں سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ، آخر امریکہ کی جڑیں پاکستانی حکومت کے اندر کتنی گہری ہیں، کہ وہ پاکستان کے انتہائی خفیہ اور حساس معلومات بھی آسانی سے حاصل کرلیتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔