امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا-پی ایم مودی کے ساتھ میٹنگ میں یوکرین جنگ پر ہوگی بات
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا-پی ایم مودی کے ساتھ میٹنگ میں یوکرین جنگ پر ہوگی بات
ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہے۔ ہم اپنی سب سے اہم ترجیحات پر ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں
وزیراعظم نریندر مودی 22 جون کو پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر امریکہ جائیں گے۔ ان کے اس دورے کو لے کر امریکہ کافی پرجوش ہے۔ امریکہ میں 22 جون کو پی ایم مودی کے لیے ایک سرکاری عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ اس کی شراکت داری اس کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہے اور ملک اہم ترجیحات پر ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
وہیں بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ایم مودی کے سرکاری دورے کے دوران یقینی طور سے یوکرین جنگ، ان اہم موضوعات مین سے ایک ہوگا جن پر میٹنگ میں بات چیت ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یا پچھلے سال کے دوران کسی بھی عالمی رہنما کے ساتھ ہماری کسی بھی گفتگو میں یوکرین کی جنگ ایک موضوع بحث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہ ان موضوعات میں سے ایک رہا ہے جس پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ پچھلی ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
میتھیو ملر نے آگے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے سب سے زیادہ معنی خیز تعلقات میں سے ایک ہے۔ ہماری کونسلر ٹیمیں ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو راغب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوشش کررہی ہیں۔ ویزا زمروں میں وہ درخواستیں بھی شامل ہیں جو دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم ہیں۔ یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
ہندوستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے سب سے اہم تعلقاتمین سے ایک: میتھیو ملر
ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہے۔ ہم اپنی سب سے اہم ترجیحات پر ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ سفیر گارسیٹی ہمارے ملکوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور مشترکہ تشویش کے ان معاملات پر کام کرنے میں اہل ہوں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔