طالبان نے تیار کی پاکستان کے فوجی خفیہ عہدیداروں کی ’ہٹ لسٹ‘، سینئر قائدین کو رکھا سرفہرست

طالبان نے تیار کی پاکستان کے فوجی خفیہ عہدیداروں کی ’ہٹ لسٹ‘، سینئر قائدین کو رکھا سرفہرست۔ علامتی تصویر

طالبان نے تیار کی پاکستان کے فوجی خفیہ عہدیداروں کی ’ہٹ لسٹ‘، سینئر قائدین کو رکھا سرفہرست۔ علامتی تصویر

2023 کی پہلی سہ ماہی میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں میں 850 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Balochistan
  • Share this:
    پاکستان میں ممنوعہ طالبان دہشت گرد تنظیم نے ایک نئی ہٹ لسٹ تیار کی ہے۔ دعویٰ کیا ہے کہ اس فہرست میں پاکستانی فوج اور خفیہ محکمہ کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔ ساتھ ہی پی ایم ایل این لیڈروں سمیت دیگر پاکستانی قائدین اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

    خودکش حملے میں بچ گئے جماعت اسلامی کے سربراہ

    پاکستان کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، طالبان کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں پاکستان کے مرکزی وزیر رانا ثنا اللہ، مریم نواز جیسے تمام سینئر قائدین شامل ہیں۔ پاکستان کے جماعت اسلامی (جے آئی) کے سربراہ سراج الحق پر  بلوچستان میں 19 مئی کو خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

    دو دہشت گرد پاکستان میں داخل

    رپورٹ کے مطابق، طالبان پاکستان کے سینئر قائدین کے ساتھ ساتھ مسلح افواج اور قانونی ایجنسیوں کی چوکیوں پر بھی حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے دو جنگجو دہشت گرد پاکستانی لیڈر رفیع اللہ کی نگرانی میں پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں۔ طالبان کمانڈر سر بکف محمد نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں پھیلائے گئے تشدد کی حمایت کرتے ہوئے تعریف کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ڈھونڈنے پہنچے تھے دہشت گرد، عمران خان کے گھر میں پولیس کو ملا صرف پانی اور بسکٹ

    یہ بھی پڑھیں:

    ہیروشیما ایٹم میں بم گنبد کے قریب پیس پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی، جانیے تفصیل

    جنوری 2023 سب سے خطرناک

    جنوری 2023 سیکورٹی فورسز کے لیے ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے مہلک رہا۔ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں میں 850 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2022 کے کل اعداد و شمار کا نصف ہیں۔ سیکیورٹی اور سرکاری اہلکاروں کی ہلاکتوں کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے ادارے نے کہا کہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 88 تھی جو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 167 ہوگئی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: