امریکی محکمہ خارجہ میں اسسٹنٹ سکریٹری (یوروپین اور یوریشین معاملے) کیرین ڈون فرائیڈ نے بدھ کو کہا کہ روس سے تیل خریدنے میں ہندوستان کی جانب سے اختیار کیے جارہے نظریے سے امریکہ مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ہندوستان پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی اہم ہیں۔
ہندوستان کی جانب سے روس سے تیل کی خرید سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈون فرائیڈ نے کہا، ’ہم ہندوستان پر پابندی لگانے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات سب سے زیادہ نتیجہ خیر تعلقات ہیں۔ امریکی سفارتکار نے انسانی امداد کے ذریعے یوکرین کے لوگوں کی حمایت کرنے اور بات چیت سے روس-یوکرین جنگ کو فوری ختم کرنے کے ہندوستان کی اپیل کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دہائی کے آخر تک روس کے تیل اور گیس پیداوار میں 50 فیصدی کی گراوٹ آئے گی۔ ہمارا پابندی لگانے کی پالیسی میں یقین نہیں ہے۔ ہندوستان جو موقف اختیار کیا ہے، اس سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ روس کے بجٹ خسارے میں پہلے سے ہی نتائج نظر آرہے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے آگے کہا کہ ہم وزیراعظم نریندر مودی کے اس دعوے کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔ ساتھ ہی گزشتہ سال نومبر میں بالی جی ٹوئنٹی چوٹی کانفرنس میں مذاکرات اور سفارتکاری کے کے لیے ان کے ریمارکس کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی صدر کے طور پر ہندوستان کا رول قابل تعریف ہے۔
امریکی محکمہ توانائی کے اسسٹنٹ سکریٹری جیفری پیاٹ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ سال توانائی کی عالمی منڈیوں میں خلل ڈالنے کے لیے جو کچھ کیا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ جس توانائی کے تحفظ کے ایجنڈے پر آگے بڑھ رہے ہیں وہ بہت اہم ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔