امریکہ کے اوپر منڈرا رہے چینی جاسوسی بلون کو لے کر دونوں ملکوں میں کشیدگی انتہا پر پہنچ گئی ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے سمندر کے اوپر چینی غبارے کو مار گرایا ہے، اب ملبے کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔ ہفتہ کو شمالی امریکہ میں حساس فوجی مقامات کو پار کرنے کے بعد کیرولینا ساحل پر مشتبہ چینی جاسوسی غبارے کو مار گرایا گیا۔
سی این این نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے اٹلانٹک اوشین کے اوپر منڈرا رہے چینی جاسوسی غبارے کو مار گرایا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جوبائیڈن نے غبارے کو مار گرانے کی منظوری دی تھی اور فوجی عہدیداروں نے اس کی حمایت کی تھی۔ تین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں بند
ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، کیرولینا کے ساحل پر امریکی فوج نے چینی جاسوسی غبارے کو مار گرایا۔ غبارے کو پہلی مرتبہ اس ہفتہ کی شروعات میں مونٹانا کے اوپر آسمان میں دیکھا گیا تھا۔ غبارے کو گرائے جانے سےپہلے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے شمالی کیرولائنا کے ولیمنگٹن، جنوبی کیرولینا میں چارلسٹن اور جنوبی کیرولینا میں مرٹل بیچ کے ہوائی اڈوں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ جاری کیا۔ یعنی یہاں کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئیں۔ اعلیٰ فوجی حکام نے غبارے کو گرانے کا انتباہ دیا تھا کیونکہ ملبہ زمین پر موجود لوگوں اور املاک کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔
امریکی سکریٹری دفاع نے بتایا کہ صدر بائیڈن کے حکم کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے امریکی فضائی علاقے میں جنوبی کیرولینا کے ساحل پر سمندر کے اوپر چینی جاسوسی غبارے کو مار گرایا ہے۔
تین بسوں کے سائز کے برابر یہ غبارہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ چین سے عین قبل دیکھا گیا تھا۔ پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے کہا کہ جاسوس غبارے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب چین نے کہا کہ یہ غبارہ اپنا راستہ بھول گیا ہے۔ لیکن امریکہ نے اسے سنجیدگی سے لیا اور بلنکن نے چین کا دورہ منسوخ کر دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔